?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اشتعال انگیزی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
اپنے بیان میں رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اشتعال کا معاملہ نہ سیاسی ہے اور نہ ہی اظہار رائے کی آزادی بلکہ یہ برطانیہ اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ریاست کی ذمہ داری ہے کہ اس کی سر زمین پر موجود لوگ کوئی ایسا عمل نہ کریں جس سے کسی دوسری خودمختار ریاست کے افراد کو بغاوت اور تشدد پر اکسایا جائے۔
طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے برطانیہ اس معاملے پر کارروائی کرے گا، وزیر مملکت کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایسی ویڈیوز زیر گردش ہیں جن میں آرمی چیف کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
پاکستان کا مؤقف ہے کہ برطانیہ ایسے تمام اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرے جو پاکستان میں دہشت گردی، تشدد اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
لاہور کیلئے شہباز سپیڈ، کراچی کیلئے سلو ہو، ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ بلاول بھٹو
?️ 13 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
اگست
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج
?️ 16 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو
مارچ
پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کا نیا پارلیمانی لیڈر مقرر
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں نیا پارلیمانی لیڈر
اگست
یوکرین کے شہر لیسیچانسک پرروس کا قبضہ
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: روس کی نووستی خبر رساں ایجنسی نے ہفتہ کی
جولائی
دیگر ممالک کے خلاف امریکی پابندیوں میں دس گنا اضافہ
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی خارجہ پالیسی کے آلے کے طور پر افراد اور دیگر
اکتوبر
برطانیہ میں نوجوانوں کی ذہنی صحت کے بحران میں شدت
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اس ملک میں دماغی
اگست
انسٹاگرام کا نیا فیچر متعارف
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے شائقین کی بڑی پریشانی کو
جون
کان ٹی وی: اسرائیلی فوج اس ہفتے معاہدے پر دستخط کرنے کی امید رکھتی ہے
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: ایک اعلیٰ عسکری ذریعے نے کان ٹی وی کو بتایا
جولائی