?️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی بدبودار ذہنیت سوشل میڈیا پر گندگی پھیلا رہی ہے۔
صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کردارکشی کرنے والے بدبودار عناصر پی ٹی آئی کے گھس بیٹھیے ہیں، نیشنل میڈیا پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ پر چلنے والے گھس بیٹھیوں کو میڈیا سے نکال کر باہر پھینکے۔
اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بدبودار ذہنیت سوشل میڈیا اور میڈیا پلیٹ فارمز پر گندگی پھیلا رہی ہے جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے ،گھٹیا ، زہریلی اور بدبودار ذہنیت کے بیج بانی پی ٹی آئی کے دور میں بوئے گئے۔
سینئر صوبائی وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے گندے ذہن میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ایک گھٹیا ایجنڈے کے تحت استعمال کررہے ہیں، یہ ’مرد ربوٹ نہیں ہوتے‘، ’خواتین کپڑے کم پہنتی ہیں‘ والی بانی پی ٹی آئی کی گھٹیا سوچ کا تسلسل نظر آ رہا ہے
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے خلاف کردار کشی کی مہم کی قومی میڈیا کو مذمت کرنی چاہیے، اُن کے خلاف گھٹیا مہم اور کردار کشی پر خاموشی خود قومی میڈیا کی ساکھ پر داغ ہے،ایسی غلیظ کردار کشی مہم پر قانونی کارروائی کی جائے تو اظہار رائے کی آزادی پر قدغن کا شور مچا دیا جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کنندگان کو لائسنس دینے کا عمل شروع کردیا
?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے
نومبر
شمالی فلسطین میں جنگ بندی کے ایک سال بعد بھی بحران برقرار
?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: عبری اخبار اسرائیل ھیوم نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان کے
نومبر
اسرائیلی فوجیوں کے پاس بلٹ پروف جیکٹ نہیں:صہیونی میڈیا
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی اخبار نے قابض حکومت کے فوجیوں کے پاس بلٹ پروف
مئی
’کراچی کی آبادی ساڑھے 3 کروڑ سے کم گنی گئی تو جماعت اسلامی مزاحمت کرے گی‘
?️ 1 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے کارکنوں اور حامیوں نے کراچی میں
مئی
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں دھماکے میں 2 افراد ہلاک، 12 زخمی
?️ 17 فروری 2026 سچ خبریں:شمال مغربی پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں ہونے والے ایک
فروری
پاک فوج نے ضلع چمن اور کُرم سیکٹر میں افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے حملے ناکام بنا دئیے
?️ 15 اکتوبر 2025چمن: (سچ خبریں) پاک فوج نے بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن کے
اکتوبر
احد رضا میر کی تعلقات کی افواہوں پر وضاحت
?️ 21 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار احد رضا میر نے اپنے اور اداکارہ
نومبر
تل ابیب کا عرب ملک کے ساتھ گیس کا سب سے بڑا معاہدہ
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: میڈیا رپورٹس کے مطابق، مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مصر کو
اگست