پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر اپنے خیبر پختونخوا کے سابق صدر پرویز خٹک کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی۔

پرویز خٹک سے اراکین کو پارٹی چھوڑنے کے لیے ’اکسانے‘ کے حوالے سے وضاحت طلب کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

پرویز خٹک کی رکنیت ختم کرنے کا پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا جس میں کہا گیا کہ پرویز خٹک نے ’پارٹی ممبران سے رابطے اور انہیں پارٹی چھوڑنے پر اکسانے‘ کے حوالے سے جاری کیے گئے نوٹس کا مقررہ وقت کے اندر تسلی بخش جواب فراہم نہیں کیا۔

خط میں پرویز خٹک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس لیے اب آپ کو پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت کے خاتمے کا نوٹس دیا جاتا ہے اور ان کی رکنیت کو فوری طور پر ختم کردیا گیا ہے۔

پارٹی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس پرویز خٹک کو 21 جون کو بھیجا گیا تھا اور ان سے سات دن میں اس کا جواب طلب کیا گیا تھا۔

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ اگر آپ کا جواب غیر تسلی بخش ہوا یا آپ جواب نہیں دیتے ہیں تو پارٹی کی پالیسی اور قواعد کے مطابق آپ کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔

2013 سے 2018 تک خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی پہلی حکومت میں وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز رہنے والے پرویز خٹک نے اپنی پارٹی کی حکومت میں وزیر دفاع کے طور پر خدمات انجام دیں اور حکومت کے خاتمے کے بعد انہیں پارٹی کا صوبائی صدر بنا دیا گیا تھا۔

اس سال 9 مئی کو چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد مظاہرے کے بعد پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے پیش نظر پرویز خٹک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

گزشتہ ماہ اس طرح کی اطلاعات بھی موصول ہوئی تھیں کہ سابق وزیر اعلیٰ نے پی ٹی آئی کے سابق اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت دیگر اہم شخصیات سے کئی ملاقاتیں کیں تاکہ انہیں پارٹی چھوڑنے پر آمادہ کیا جا سکے۔

خیبرپختونخوا میں پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان کو بتایا تھا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ کو پرویز خٹک کی جانب سے پارٹی اراکین سے بات کرنے کا علم ہوا ہے اور چیئرمین نے کہا ہے کہ جو لوگ دباؤ اور گرفتاری برداشت نہیں کر سکتے وہ پارٹی چھوڑ سکتے ہیں۔

تاہم، عمران خان نے پرویز خٹک کی جانب سے دیگر اراکین کو پی ٹی آئی چھوڑنے پر آمادہ کرنے کی کوششوں کا بھی سختی سے نوٹس لیا تھا اور اسی وجہ سے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

آیت اللہ سیستانی کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

🗓️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن کی پولیس کی جانب سے قرآن پاک کو جلانے

مغربی دنیا کی نام نہاد جھوٹی جمہوریت

🗓️ 21 اگست 2021(سچ خبریں) مغربی دنیا جو جہاں پر بھی شکست اور ذلت آمیز

پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے متحرک، سیاسی جماعتوں سے رابطے

🗓️ 8 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے متحرک ہوچکی

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیمی فائنل میچ پر فواد چوہدری کا اہم بیان

🗓️ 11 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے

آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ کرنا ہے :عمران خان

🗓️ 3 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق گرین فنانسنگ

لاہور ہائی کورٹ کے باہر وکلا کا احتجاج، پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج

🗓️ 8 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) وکلا پر دہشتگری کے مقدمات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ

صیہونی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ میں غیر قانونی داخلہ اور نمازیوں پر پابندی

🗓️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی عسکریت پسندوں ہاتھوں فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل

صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت پر مصر کا داخلہ

🗓️ 13 مئی 2024سچ خبریں: مصر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے