🗓️
پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دعوت قبول کرلی۔ تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ حکومت نے مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے سپیکر کی ملاقات کی دعوت قبول کرلی، تحریک انصاف کی کمیٹی کل ملاقات کے لیے جائے گی، کل ان مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات ہوگی، جس میں دونوں اطراف سے اپنے اپنے خیالات سامنے رکھے جائیں گے، کل ہمیں اندازہ ہو جائے گا کہ حکومت اور اس کی کمیٹی مذاکرات میں کتنی سنجیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ایشوز اور جو نکات عمران خان نے دیئے ہیں اس کے حل کے لیے حکومت کس قدر سنجیدہ ہے اس کا پتا چل جائے گا، حکومتی کمیٹی سے ملاقات کے بعد ہماری کمیٹی کل ہی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے کی خواہش مند ہے، کمیٹی بانی چیئرمین کو ساری پیشرف سے اگاہ کرے گی، عمران خان سول نافرمانی تحریک سے متعلق جو فیصلہ لیں گے وہ فیصلہ عوام کو بتا دیا جائے گا۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ سول نافرمانی کی کال ابھی تک موجود ہے، سول نافرمانی کی کال بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی تھی اور اسے وہ خود ہی واپس لے سکتے ہیں، کل حکومتی سنجیدگی اور کمیٹی کے حوالے سے جو پیش رفت ہوگی عمران خان کو اس سے اگاہ کیا جائے گا، جس کے بعد مذاکرات کے اگے بڑھنے سے متعلق حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی ہی لیں گے۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ بھی تیار کر لیا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے 5 ہزار سے زائد سیاسی قیدیوں کی فہرست تیار کرلی گئی، سیاسی قیدیوں کی فہرست میں عمران خان کا نام سرفہرست رکھا گیا ہے کیوں کہ مذاکرات کے دوران پی ٹی آئی سیاسی قیدیوں کی رہائی کے علاوہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبات بھی رکھے جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
دنیا میں امریکہ مخالف جذبات میں اضافہ؛ امریکی میگزین کی زبانی
🗓️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:سینئر امریکی صحافی اور تجزیہ نگار رچرڈ اسٹنگل نے غزہ میں
جنوری
یوکرین کی ہر ممکن مدد کروں گا:مستعفی برطانوی وزیراعظم
🗓️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:انگلینڈ کے مستعفی وزیراعظم نے یوکرین کے صدر سے ملاقات میں
جنوری
خلیج تعاون کونسل کے ممبر ممالک ایران کے ساتھ تعلقات قائم کریں: قطر
🗓️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ
اکتوبر
واٹس ایپ اسٹوری میں مینشن کرنے کا فیچر پیش
🗓️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اسٹوری یا اسٹیٹس
اکتوبر
کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر پابندیوں کا عندیہ
🗓️ 15 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملک
جولائی
عراق میں امریکی اتحادی افواج کی موجودگی کے بارے میں سابق وزیر اعظم کا بیان
🗓️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: عراقی حکومت کی قانون سازی کے اتحاد کے سربراہ نے
مارچ
اقوام متحدہ میں اسرائیل کے نمائندے کی تقریر کے دوران سفارت کاروں نے کیا کیا؟
🗓️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: ٹی آر ٹی عربی چینل نے بدھ کی رات خبر
جنوری
پاکستان کو خوراک کی قلت کا کوئی خطرہ نہیں، وفاقی وزیر
🗓️ 1 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے تحفظ قومی خوراک و تحقیق طارق
جون