پی ٹی آئی قتل اور ریپ کا ڈراما رچانا چاہتی تھی جس کی آڈیو پکڑی گئی، رانا ثنا اللہ

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں نے ایک آڈیو پکڑی ہے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کسی کارکن کے گھر پر چھاپے کے دوران فائرنگ اور ریپ کا ڈراما رچا کر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ملک کو بدنام کرنا تھا۔

رات گئے پریس کانفرنس میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انٹیلی جنس اداروں نے ایک گفتگو پکڑی ہے، اس میں شامل کرداروں پر بھی نظر رکھی گئی، اس گفتگو میں 2 طرح کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کے کسی بھی معروف کارکن کے گھر پر ایک باقاعدہ چھاپے کا منصوبہ بنایا جارہا تھا کہ وہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آئے اور اس کے نتیجے میں وہاں پر ہلاکتیں ہوں اور پھر اس واقعے کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے کہ دیکھیں پاکستان میں انسانی حقوق کی کس طرح خلاف ورزی ہورہی ہے، لوگوں پر ظلم ہورہا ہے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے لوگوں کے گھروں میں گھس کر انہیں ہلاک کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی گفتگو میں دوسری منصوبہ بندی یہ چل رہی تھی کہ ریپ ایکٹ کیا جائے یعنی باقاعدہ ریپ کیا جائے اور اس کا الزام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر لگایا جائے، یہ دعویٰ کیا جائے کہ یہ سب حکومت کی ایما پر ہورہا ہے اور اس واقعے کو انٹرنیشنل میڈیا میں اچھالا جائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اس گفتگو میں اس بات کے امکانات پائے گئے کہ ریپ کا یہ ڈرامہ آج رات (گزشتہ رات) ہی رچایا جائے، اس لیے یہ ضروری سمجھا گیا کہ اس شیطانی منصوبے سے قوم کو آگاہ کیا جائے تاکہ اس گمراہ عمرانی ٹولے کا اصل چہرہ لوگوں کے سامنے عیاں ہو۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے 9 مئی کو ملک اور قوم کے ساتھ ظلم کیا، انہوں نے شہدا کی فیملی کو دکھ اور رنج سے دوچار کیا، انہوں نے ملک میں ہیجان پیدا کرنے اور اداروں کو تقسیم کرنے کی ناپاک کوشش کی، الحمداللہ پوری قوم نے یکجہتی کے ساتھ اس کا مقابلہ کیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ ٹولہ اپنی سازشوں میں ناکام ہوگیا تو اس کے بعد انہوں نے کوشش کی کہ اس معاملے کو پوری دنیا میں اس انداز سے پھیلایا جائے کہ جیسے یہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، اس کے لیے انہوں نے کافی تگ و دو کی، زلمے خلیل زاد جیسے لوگوں کی مدد حاصل کی گئی جس کا کام ہی پیسے لے کر لابنگ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا یہ ڈرامہ نہ چل سکا کیونکہ ان کی حرکتیں جب ساری قوم کے سامنے پیش کی گئیں کہ یہ کس قسم کا سفاک ٹولہ ہے جسے شہدا کی نشانیوں کا پاس نہیں ہے، انہوں نے گھروں کو لوٹا اور انہیں آگ لگادی، یہ ساری چیزیں عیاں ہوگئیں تو اب انہوں نے یہ انتہائی گھٹیا ڈرامہ رچانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں جو جو لوگ ملوث تھے انہیں قرار واقعی سزا ملے گی، انہیں ہر قیمت پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی، ساتھ ہی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کا یہ عزم بھی موجود ہے کہ کسی بےگناہ کو اس میں ملوث نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں اس گمراہ ٹولے اور اس کے سرغنہ کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اگر اس طرح کے اور ڈرامے گھڑنے کی اور اپنے آپ کو مظلوم ثابت کرنے کی کوشش کی گئی تو ان شا اللہ وہ اس میں بھی ناکام ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

عربوں کو خطے کے مسائل کے حل کے لیے امریکہ کا انتظار نہیں کرنا چاہیے

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:  عمان کے وزیر خارجہ نے مشترکہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کے

اسرائیل کے ہتھیاروں کے حامی غزہ کے جرائم میں حصہ لینا چھوڑ دیں: اردگان

?️ 7 جون 2024سچ خبریں: آنکارا میں ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کے ساتھ ایک

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دیں

?️ 1 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)سال نو کی آمد پر حکومت کی جانب سے

چینی آنلائن کمپنی علی بابا پر 2.75 ارب امریکی ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا گیا

?️ 11 اپریل 2021بیجنگ (سچ خبریں)  چینی آنلائن کمپنی، علی بابا پر 18 ارب یوآن

اہم، مگر دیر سے اٹھایا گیا قدم ؛ فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا کیا مطلب ہے؟

?️ 22 ستمبر 2025 سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اسیویں اجلاس سے

حماس کے ساتھ مذاکرات کے بغیر کوئی چارہ نہیں؛صیہونی اعلیٰ عہدیدار کا اعتراف

?️ 18 مئی 2025 سچ خبریں:ایک سینئر صیہونی عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل

ڈیپ سیک کے بعد چیٹ جی پی ٹی نے نیا مفت منی ماڈل متعارف کرادیا

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: (سچ خبریں) آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی امریکی کمپنی

شمالی کوریا کا ایک بار پھر جوہری ہتھیاروں کا تجربہ

?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: شمالی کوریا نے جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے