پی ٹی آئی ارکان کا اسپیکر کی عدم موجودگی کے باوجود اسپیکر آفس جانے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  نے اسپیکر کی عدم موجودگی کے باوجود اسپیکر آفس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس کل کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کل ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک پر اجلاس میں خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کل اپنے ہاتھوں سے استعفے تحریر کریں گے۔عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے ارکان کو آئندہ کی حکمت عملی بارے آگاہ کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جب بھی ہم اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا کہتے ہیں وہ بھاگ جاتے ہیں۔کل ہمارے ارکان کا اجلاس کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔

ہم تو اسعتفوں کی تصدیق کے لیے جائیں گے۔قبل ازیں پی ٹی آئی کی جانب سے استعفوں کی تصدیق کے اعلان کے بعد اسپیکرکی بیرون ملک روانگی کی مذمت کی گئی ۔عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی اسپیکر سے منظوری کی حکمت عملی پرغورکیا گیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 8 ماہ پہلے تک ملک معاشی طورپرمستحکم اور دہشت گری ختم ہوچکی تھی، اب پھر سے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں 52 فی صد اضافہ ہوا ہے، بیرونی اشاروں پربرپا کی گئی سازش کےنتائج سے پہلےہی خبردارکیا تھا، مسلط شدہ کرپٹ نااہل حکمران قوم کو حادثات کی جانب دھکیل رہے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق اراکین کے استعفوں کی تصدیق کے اعلان کے بعد اسپیکر کی بیرون ملک دورے پر روانگی کی مذمت کی گئی اورکہا گیا کہ اسپیکرکا جانبدارانہ کردار اور حکومت سے ملی بھگت پارلیمان کی توہین ہے۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کو زرداری کے سیاسی نابالغ فرزند کے رحم و کرم پر چھوڑنا مجرمانہ حماقت ہے،قوم سوال پوچھ رہی ہےکہ معیشت کی تباہی کے بعد کس کے اشاروں پر داخلی انتشار کو ہوا دی جارہی ہے۔

مشہور خبریں۔

عسکریت پسندوں کو اکتوبر میں 10 سال کے دوران سب سے زیادہ جانی نقصان کا سامنا

?️ 1 نومبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک کے

اردوغان صدارتی انتخابات میں قطعی اکثریت سے محروم

?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدارتی انتخابات کے پولنگ اسٹیشنوں کے دروازے آج صبح

یمن نے انسانی تباہی اور داووں کی کمی سے خبردار کیا

?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر صحت علی جحاف

یمن پر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد نیتن یاہو کی شدید الجھن

?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ذرائع نے اعلان کیا کہ یمن کے بارے میں

یوکرین اوڈیسا پر کیمیائی حملے کو جھوٹا ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے: ماسکو

?️ 24 اپریل 2022سچ خبریں:  یوکرین کے اس غیر مصدقہ الزامات کے بعد کہ روس

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے اہم تبدیلی کردی

?️ 18 نومبر 2021سان فرانسسکو (سچ خبریں) دنیا بھر میں پیغام رسانی کی سب سےبڑی

اسرائیل پر حماس کے انٹیلی جنس حملے کے بارے میں عبرانی میڈیا کی رپورٹ

?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان آپریشن کی ناکامی کے بارے میں اسرائیلی فوج

حکومت عام آدمی کی حالت کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرے گی

?️ 15 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے اپنی زیرِ صدارت پاکستان تحریک انصاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے