?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اب مضبوط ترین پارٹی بن کر ابھرے گی، آج عمران خان اور حکومت کیلئے بہت بڑا دن ہے، حکومت مہنگائی کنٹرول کرے گی۔ انہوں نے الیکشن ترمیمی بل کی منظوری پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان اور حکومت کیلئے بہت بڑا دن ہے، پی ٹی آئی اب مضبوط ترین پارٹی بن کر ابھرے گی، حکومت مہنگائی کنٹرول کرے گی۔
اپوزیشن کا کام صرف شور ڈالنا ہے۔ معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ اللہ کا شکر آج عمران خان نے وہ کر دکھایا جو کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔ اگلا الیکشن اب الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر ہو گا اور سمندر پار پاکستانی دنیا کہ کسی بھی حصہ میں ہوں وہاں سے ووٹ ڈال سکیں گے۔ تمام مافیا کی مخالفت کے باوجود عمران خان نے یہ کر دکھایا۔
وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف اور بلاول کی تقریریں شکست خوردہ سیاستدانوں کی تقاریر تھیں ابھی سے پتہ چل گیا کس کے پاس اکثریت ہے اور کون ابھی سے راہ فرار اختیار کر رہا ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کی اکثریت بھی بیرونی امداد کی مرھون منت، ایسی حکمرانی میں نہ کوئی شرم ھوتی ھے نہ حیا ھوتی ھے۔
۔ اتحادی بھی لائے گئے۔ حکومتی پارٹی کے اپنے اراکین کو بھی لایا گیا اکثریت راضی نہ تھی۔یاد رہے حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنے کی ترمیم منظور کر لی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں پارلمنٹ نے انتخابی اصلاحات دوسرا ترمیمی بل 2021 منظور کر لیا گیا۔مشیرِ پارلیمانی امور بابر اعوان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر رائے شماری کے لیے ترمیمی بل ایوان اور الیکشن ایکٹ دوسرا ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور کر لیا۔اوور سیز پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹنگ کا حق اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا بل بھی منظور کر لیا گیا۔عالمی عدالت انصاف 2021 بل بھی منظور کر لیا گیا۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے سے متعلق بل بھی مشترکہ اجلاس میں منظور کے لیے پیش کر دیا گیا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے سے متعلق بل بھی کثرت رائے سے منظورکر لیا گیا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ میں تیسری سیاسی پارٹی بنانا مریخ پر جانے سے بھی مشکل:نیویارک ٹائمز
?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ امریکی سیاست
جولائی
فلسطینی استقامتی تحریک کا مزائل تجربہ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک نے غزہ کی پٹی میں میزائل
اکتوبر
فلسطینی جوانوں کا آئیڈیل کون؟
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:مغربی کنارے میں گزشتہ روز جنین کے علاقے میں فلسطینیوں اور
جون
اپنے بچوں کے فون سے ٹِک ٹاک کو ہٹا دیں
?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی کشیدگی
جنوری
ٹرمپ کی دوہری پالیسی، چین سے نرمی اور بھارت پر سختی کا راز
?️ 12 اگست 2025ٹرمپ کی دوہری پالیسی چین سے نرمی اور بھارت پر سختی کا
اگست
نیتن یاہو نے غزہ میں ممکنہ شکست کا ذمہ دار پہلے ہی منتخب کر لیا
?️ 6 ستمبر 2025نیتن یاہو نے غزہ میں ممکنہ شکست کا ذمہ دار پہلے ہی
ستمبر
سعودی عرب یمن کے ساتھ جنگ کے نتائج سے کبھی محفوظ نہیں رہے گا: یمنی سفیر
?️ 4 اپریل 2022سچ خبریں: جنگ کے آٹھویں سال کے آغاز میں، یمنی فوج اور
اپریل
غیر ملکی کے بچے کی پیدائش پر شہریت نہ دینے کا بل قائمہ کمیٹی سے منظور
?️ 11 نومبر 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کے ایوان زیریں (قومی اسمبلی) کی قائمہ کمیٹی
نومبر