?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر نجکاری کمیشن محمد علی نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے حالیہ عمل میں شفافیت، قومی مفاد اور متعلقہ کمپنی کی بہتری کو اولین ترجیح دی، پی آئی اے کی نجکاری سے حکومت کو 55 ارب روپے حاصل ہوں گے۔
محمد علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹرانزیکشن میں حکومت کے لیے سب سے مشکل مرحلہ یہ تھا کہ ایک جانب بہتر قیمت حاصل کی جائے اور دوسری جانب یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ نیا خریدار کمپنی میں سرمایہ کاری کرے اور اسے نظرانداز نہ کرے، حکومت کے سامنے دو بنیادی اہداف تھے اور انہی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرانزیکشن کی سٹرکچرنگ کی گئی۔ مشیر نجکاری کمیشن نے بتایا ہے کہ معاہدے کے تحت حکومت کو براہ راست 55 ارب روپے حاصل ہوں گے جبکہ کمپنی کے اثاثوں کی مالیت 45 ارب روپے بنتی ہے، اس کے علاوہ 125 ارب روپے براہ راست پی آئی اے کی ضروریات اور بہتری کے لیے کمپنی میں سرمایہ کاری کی صورت میں لگائے جائیں گے، یوں مجموعی طور پر پی آئی اے کی ویلیوایشن 180 ارب روپے بنتی ہے۔
محمد علی نے نجکاری کمیشن کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیشن نے پورے عمل میں غیر معمولی محنت کی اور گزشتہ دو سے تین روز کے دوران مکمل تعاون فراہم کیا، ٹیم کے سیٹ اپ اور میڈیا سے ملاقاتوں کے بعد حکومت کو یقین ہے کہ اس معاملے پر کسی قسم کی غیر ضروری الجھن یا پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ مشیر نجکاری کمیشن نے میڈیا کے کردار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ میڈیا نے اس پورے عمل میں ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی اور حکومت کو بھرپور سپورٹ فراہم کی جس پر وہ شکر گزار ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری شفاف انداز میں ہوئی، قومی ایئر لائن کی نجکاری ایک تاریخی موقع ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر نجکاری کے عمل کو براہ راست دکھایا گیا، ماضی میں متعدد بار قومی ایئر لائن کی نجکاری کی کوشش کی گئی، نجکاری کی کوششیں ناکام ہوئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کا شکریہ انہوں نے اس کو ایک بہترین بڈنگ قرار دیا، اللہ کا شکر ہے آخر کار قومی ایئر لائن پرائیویٹائز ہوئی، اس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھی اہم کردار ہے۔


مشہور خبریں۔
صوبے میں دنیا کا سب سے بڑا مفت رہائشی منصوبہ تیزی سے مکمل ہورہا ہے۔ بلاول بھٹو
?️ 26 اگست 2025قمبرشہدادکوٹ (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
اگست
اسرائیل تشدد کے چکر کو پھیلانے کا ذمہ دار ہے: قطر
?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ
اپریل
مقبوضہ شمالی فلسطین میں وسیع پیمانے پر آگ، درجنوں گھر خالی
?️ 14 نومبر 2021سچ خبریں: رپورٹ کے مطابق ذرائع نے زور دے کر کہا کہ
نومبر
لیبیا میں ایک اور تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار، 4 پاکستانیوں سمیت 11 لاشیں مل گئیں
?️ 15 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) لیبیا کے مشرقی ساحل کے قریب تارکین وطن
اپریل
نائجر کی فوجی کونسل نے فرانسیسی سفیر سے کیا کہا؟
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: جبکہ ECOWAS گروپ نے اعلان کیا کہ اس کا نائجر
اگست
امریکہ کے کرپٹ ترین صدر کون ہیں؟
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملک کے موجودہ
جولائی
یمن کی اتھارٹی کے خلاف برطانوی بحری بیڑے کمزور نظر آئے
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: ایک ممتاز برطانوی میڈیا نے بحیرہ احمر میں یمنی مسلح
جولائی
نیٹو افواج میں الرٹ جاری
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:باخبر ذرائع نے بتایا کہ یوکرائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے
فروری