🗓️
کراچی(سچ خبریں) سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کے لئے قومی ایئرلائن(پی آئی اے) اےنے اہم اعلان کرتے ہوئے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور پروازوں کا شیڈول بھی جاری کردیاہے پی آئی اے یکم دسمبر سے سعودی عرب کے لیے ہفتہ وار 35پروازیں چلائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان پر سفری پابندی ختم کرنے کے بعد قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
پی آئی اے یکم دسمبر سے سعودی عرب کے لیے ہفتہ وار 35پروازیں چلائے گی ، پروازیں جدہ،مدینہ، ریاض ،دمام اور الکسیم کے لیے روانہ ہوں گی۔انتظامیہ کے مطابق پاکستان سےجانے والے مسافروں کو سعودی عرب میں5دن لازمی قرنطینہ کرنا ہوگا۔
یاد رہے سعودی عرب نے پاکستان، برازیل، ویتنام سمیت دیگر ممالک پر عائد فضائی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، سفری پابندی ختم ہونے کے بعد یکم دسمبر سے پاکستان، انڈونیشیا، برازیل، ویتنام، مصر اور بھارت سے مسافر براہ راست سعودی عرب جاسکیں گے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب پہنچنے کے بعد مسافروں کو پانچ روز قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے جبکہ روانگی سے 72 گھنٹے قبل کی پی سی آر رپورٹ دکھانی ہوگی۔
مشہور خبریں۔
28 drown in India bus crash, many of them children
🗓️ 6 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
چاند پر موجود پُراسرار جھونپڑی کی حقیقت کا پتہ لگا لیا گیا
🗓️ 11 جنوری 2022بیجنگ(سچ خبریں)چینی خلائی گاڑی نے ایک ماہ کی مسلسل جدوجہد اور تحقیق
جنوری
شامی ڈیموکریٹک فورسز کا امریکہ کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا اعلان
🗓️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:شامی ڈیموکریٹک فورسز کے کمانڈر نے شام کے عین العرب علاقے
دسمبر
پاکستانی فوجی قطر روانہ
🗓️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:پاکستانی فوج کا ایک گروپ قطر میں ہونے والے 2022 کے
اکتوبر
سلمان خان کی ’سکندر‘ ریلیز
🗓️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی میگا ایکشن
مارچ
تل ابیب ٹرمپ کے ہاتھوں نیتن یاہو اور زیلنسکی کے انجام سے پریشان
🗓️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں اور نیتن یاہو کی کابینہ
مارچ
مغرب پر انحصار کرنے کے نتائج کے بارے میں جولانی کو عطوان کی وارننگ
🗓️ 16 مارچ 2025سچ خبریں: علاقائی اخبار رائے الیوم کے ایڈیٹر اور ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار
مارچ
امریکہ میں فیصلہ کن دن کا آغاز؛ سیاسی کشیدگی اور داخلی جنگ کا خطرہ
🗓️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:چار سال پہلے ہونے والے امریکی انتخابات میں ٹرمپ کے حامیوں
نومبر