?️
اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد کابل سے فوری نکلنے کے خواہاں غیر ملکیوں کو پاکستان لانے کے لیے پی آئی اے کے خصوصی فلائٹ آپریشن کی 2 پروازیں آج کابل پہنچ چکی ہیں۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک پہلی پرواز کے ہمراہ افغانستان پہنچے۔پی آئی اے کے ترجمان عبداللّٰہ ایچ خان کے مطابق دونوں پروازیں آج ہی کابل سے اسلام آباد واپس آئیں گی۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پہلی پرواز پی کے 6249 دوپہر1 بجے کے بعد اسلام آباد سے کابل کیلئے روانہ ہوئی، پی آئی اے کے سی ای او اور ریٹائرڈ ایئر مارشل ارشد ملک بھی اس پرواز میں عملے کے ہمراہ سوار تھے۔
یہ پرواز دوپہر 1 بج کر 55 منٹ پر افغانستان کے دارالحکومت کابل کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اتری۔پی آئی اے کی دوسری پرواز پی کی 6253 کے بوئنگ 777 نے دوپہر 2 بج کر 11 منٹ پر اسلام آباد سے کابل کے لیے ٹیک آف کیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس پرواز نے سہ پہر 2 بج کر 53 منٹ پر کابل انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔پی آئی اے ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ دونوں پروازوں سے کابل میں موجود غیر ملکیوں اور اقوامِ متحدہ کے 500 سے زائد ارکان میں سے بیشترکو آج پاکستان پہنچا دیا جائے گا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک عملے کی حوصلہ افزائی اور افغان حکام سے ملاقاتوں کے لیے خود پہلی پرواز کے ساتھ کابل گئے۔
ارشد ملک کابل ایئر پورٹ پر افغان سول ایوی ایشن اور نیٹو افواج کے حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔سی ای او ایئر پورٹ پر نئی حکومت بننے کے بعد پاکستانی سفیر منصور خان کے ہمراہ انتظامی امور اور آپریشنز کا جائزہ بھی لیں گے۔
ترجمان کے مطابق وزیرِ ہوا بازی غلام سرور کی ہدایات کے مطابق افغانستان کے دوسرے شہروں سے پروازیں چلانے کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، وزیرِ ہوا بازی غلام سرور مزید پروازوں کی اجازت دیں گے۔
واضح رہے کہ کابل پر طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد سے اقوام متحدہ اور مختلف ممالک نے پاکستان سے ان کے شہریوں کو اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست کی تھی جس پر پی آئی اے نے خصوصی فلائٹ آپریشن تشکیل دیا تھا۔
اس دوران کابل انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا، اس کے باوجود پی آئی اے نے 3 خصوصی پروازوں کے ذریعے غیر ملکیوں اور پاکستانیوں کو اسلام آباد پہنچایا ہے۔


مشہور خبریں۔
اداکار فہد مصطفی کا بھارتی ٹیم پر طنز
?️ 8 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے بھارتی ٹیم پر نہایت
نومبر
یوم شہداء کشمیر اور ہماری ذمہ داریاں
?️ 14 جولائی 2021(سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں منگل کے روز یوم شہداء
جولائی
قابض صہیونی کرانۂ باختری کو فلسطینیوں سے خالی کرانے کی کوشش میں ہیں
?️ 27 نومبر 2025 قابض صہیونی کرانۂ باختری کو فلسطینیوں سے خالی کرانے کی کوشش
نومبر
اسرائیل کو 1950 کی دہائی کا سامان جنگ میں استعمال کرنے پر کیوں مجبور کیا گیا ؟
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی ناگفتہ
جون
کنیسٹ ممبر: اسرائیل غزہ جنگ کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے
?️ 3 جون 2025سچ خبریں: غزہ جنگ میں غاصب صیہونی حکومت کی شکست کو تسلیم
جون
ایران سے جنگ کا انجام تلخ اور دردناک رہا:سابق صیہونی وزیر
?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیر سابق آویگدور لیبرمن نے ایران سے جنگ کے
جون
متحدہ عرب امارات کی جانب سے سفری پابندیوں میں نرمی، بھارت پر پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا گیا
?️ 28 جون 2021دبئی (سچ خبریں) کورونا وائرس کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کی
جون
بین الاقوامی اتحاد ستمبر 2026 تک عراق چھوڑ دے گا: عراقی وزیر اعظم
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع سوڈانی نے اعلان کیا ہے
نومبر