?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو افغانستان چھوڑنے کیلئے 8 ہزار افغان شہریوں کی درخواستیں موصول ہوگئیں پی آئی اے کو اب تک موصول ہونے والی 8 ہزار درخواستوں میں صحافی ، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ملازمین ، اقوام متحدہ کے کارکن اور دیگر افراد شامل ہیں جو کہ افغانستان چھوڑ کر یورپی یونین کے ممالک ، کینیڈا اور امریکہ جانا چاہتے ہیں ، کیوں کہ پی آئی اے واحد کمرشل ایئرلائن ہے جس نے طالبان کے کنٹرول کے بعد سے اپنی پروازیں جاری رکھی تھیں تاہم اب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے افغانستان میں کابل اور مزار شریف سمیت دوسرے شہروں کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے لیے افغان حکام کی اجازت تک فلائٹ آپریشن روک دیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کی ہے کہ 7 سے 8 ہزار افراد کی درخواستیں موصول ہوئیں جو افغانستان چھوڑنا چاہتے تھے لیکن کابل ایئرپورٹ پر غیر یقینی سیکیورٹی اور انتظامی صورتحال کی وجہ سے پی آئی اے افغانستان کے دارالحکومت کے لیے پروازیں نہیں چلا سکی ، کابل کے لیے تجارتی پروازیں چلانے کے لیے کوئی اے ٹی سی ، ریڈار اور دیگر سہولیات موجود نہیں ہیں، اس لیے پی آئی اے کی پروازوں کو روک دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب سے طالبان نے کابل پر کنٹرول سنبھالا تب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے 7 خصوصی پروازیں چلائیں اور افغانستان میں پھنسے ایک ہزار 460 غیر ملکیوں کو واپس لایا گیا لیکن کچھ غیر متوقع حالات کی وجہ سے مزید پروازیں نہیں چلائی جا سکیں جب کہ ہمارے 3 طیارے اور عملہ کابل جانے کے لیے تیار تھا۔
مشہور خبریں۔
یوکرین کو روس سے لڑنے کے لیے مزید بھاری ہتھیاروں کی ضرورت ہے: لندن
?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ لز ٹرس، جنہیں سبکدوش ہونے والے
ستمبر
امریکی جمہوریت بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والےہتھیار ہے: چین
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی میزبانی میں منعقدہ نام
دسمبر
آئی ایم ایف کے عہدیدار کا بیان ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، خواجہ آصف
?️ 2 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی
جون
ایک غیر قانونی ریاست کا سربراہ جس کی اس کے گھر میں بھی نہیں چلتی
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:ایک صیہونی اخبار نے قابض حکومت کے وزیر اعظم کو ایک
جون
شاہ سلمان کی برطرفی اور نئی تنصیبات
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:اتوار کو سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل
اپریل
پاک-بھارت کشیدگی کے بعد پہلی بار سامنے آنے پر فواد خان کو تنقید کا سامنا
?️ 19 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار فواد خان کو حالیہ انسٹاگرام پوسٹ پر
مئی
ترکی کی حکمراں جماعت آئین میں تبدیلی کی خواہاں
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے آئین میں ترمیم اور تبدیلی کی کوشش نے
مئی
خطے کی بدلتی صورتحال ہمارے عزم کا امتحان ہے: وزیر اعظم
?️ 14 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں یوم آزادی کی تقریبات جاری
اگست