?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال ہوگیا، اسلام آباد سے پرواز نمبر پی کے 749 میں سوار 323 مسافر پیرس کے لیے روانہ ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد سے پیرس کے لیے طویل عرصے بعد پرواز دوپہر 12 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہوئی، جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے پیرس کے چارلس ڈیگال ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔
پرواز کی روانگی سے قبل اسلام آباد ایئرپورٹ پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس حوالے سے ہوائی اڈے کو خصوصی طور پر سجایا گیا تھا۔
یورپ جانے والے مسافروں کو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ہوائی اڈے پر الوداع کیا۔
پی آئی اےکی پرواز پیرس کے چارلس ڈیگال ایئرپورٹ پر اترنے کے موقع پر بھی خصوصی استقبال کیا جائے گا، پاکستانی سفارتخانے کے حکام، فرانسیسی ایوی ایشن کے افسران مسافروں کا استقبال کریں گے اور ایئرپورٹ پر کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
اسلام آباد سے پرواز کی روانگی کے موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سابق وزیر ہوا بازی کے ایک بیان سے قومی ایئرلائن پریورپ میں پابندی لگی جس سے اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مرحلہ وار پی آئی اے پورے یورپ میں اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی اور یورپ سے ٹرانزٹ کرکے اب امریکا کے لیے بھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔
وزیراعظم نے بھی پی آئی اے کی پہلی پرواز کی پیرس روانگی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت حاصل ہوگی۔
وزیرِ اعظم شہبازشریف نے پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ اس اقدام سے بیرون ملک مقیم پاکستانی براہ راست پروازوں سے مستفید ہو سکیں گے۔


مشہور خبریں۔
شام کے خلاف جنگ اس ملک کے ارادے کو نہیں توڑ سکتی: مقداد
?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے پورے ملک
ستمبر
سلامتی کونسل فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے فوری مداخلت کرے: عرب لیگ
?️ 16 مئی 2022سچ خبریں: عرب لیگ کے سیکریٹریٹ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا
مئی
متحدہ عرب امارات کا افغان ہوئی اڈوں کا انتظام اسرائیل کے حوالے
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:اسرائیل میں شائع ہونے والی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ
جولائی
مولانا فضل الرحمٰن سے افغان سفیر کی ملاقات
?️ 17 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں افغانستان کے عبوری سفیر سردار احمد
دسمبر
اُشنا شاہ کورونا وائرس کا شکارہوگئیں
?️ 3 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)معروف اداکارہ اُشنا شاہ بھی کورونا کی چوتھی لہر کا
اگست
سینیٹ کی ایسی قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں ہے، سیکریٹری سپریم کورٹ بار
?️ 5 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ بار کے سیکریٹری نے سینیٹ سے
جنوری
شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کے جنگجوؤں کی حوصلہ افزایی
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے جنگجوؤں کو ایک خط بھیج کر، سکریٹری
نومبر
دہشت گردوں کے ہاتھوں 13 شامی شہریوں کا قتل
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:حمص کے نواحی علاقے میں ایک المناک واقعہ پیش آیا، جہاں
جنوری