?️
کراچی (سچ خبریں) پی آئی اے اندرون ملک سفر کرنے والوں کے لئے سہولت کے پیش نظر لاہور سے پشاور کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر اور جمعہ کو پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ لاہور سے پشاور پروازکے لیےاے ٹی آر طیارہ استعمال کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے نے لاہور سے پشاور کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے لاہور سے پشاو ر کیلئے ہفتہ وار 2پروازیں آپریٹ کرےگی، پروازیں پیر اور جمعہ کو آپریٹ ہوں گی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر کولاہور سے پرواز صبح11بجکر40منٹ پر پشاور روانہ ہوگی ، لاہور سے پشاور پروازکے لیےاے ٹی آر طیارہ استعمال کیا جائے گا۔
یاد رہے اس سے قبل 7 اپریل کو قومی ایئر لائن نے تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور سے اسکردو کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کیا تھا، یہ ادارے کے لیے ایک اہم سنگ میل تھا، لاہور سے پہلی پرواز ایئر بس 320 کے ساتھ 160 مسافروں کو لے کر اسکردو پہنچی تھی۔
خیال رہے کہ 22 اگست کو سی اے اے نے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے مسافروں پر کورونا ویکسینیشن کی لازمی شرط کا اعلان کیا اور کہا 10 ستمبر 2021 سے اندرون ملک ویکسین کے بغیر سفر نہیں کیا جا سکے گا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کا ایران کے خلاف سفارتی حل کو ترجیح دینے کا دعویٰ
?️ 19 مئی 2026 سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے واشنگٹن اور صہیونی حکومت
مئی
چھ فلسطینی قیدی صیہونی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب
?️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی الاقصی بریگیڈ کے ایک اہم کمانڈر سمیت چھ فلسطینی
ستمبر
ہماری زمین فروخت کے لئےنہیں:یوکرین
?️ 21 نومبر 2025ہماری زمین فروخت کے لئےنہیں:یوکرین یوکرین کے نائب مستقل نمائندے نے اقوام
نومبر
اسرائیل نے دنیا کے کئی ممالک الیکٹرانک آلات میں بم نصب کیا:موساد کے سابق سربراہ
?️ 1 نومبر 2025اسرائیل نے دنیا کے کئی ممالک الیکٹرانک آلات میں بم نصب کیا:موساد
نومبر
سعودیہ نے 4.2 ارب ڈالر کا پیکج دیا ہے: وزیر خزانہ
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ شوکت ترین نے سعودیہ کی جانب سے
اکتوبر
کیا مغرب بتدریج طالبان حکومت کے ساتھ اتحاد کر رہا ہے؟
?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق مغربی ممالک روایتی طور پر طالبان کے
مارچ
جرمنی میں یوم مزدور کے احتجاج اور غزہ جنگ کی مخالفت
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: جرمنی کے ڈائی سائٹ اخبار کے مطابق یکم مئی کو
مئی
بغداد میں امریکی سفارت خانہ ہے یا فوجی کیمپ: عراقی پارلیمنٹ ممبر
?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے بغداد میں امریکی سفارت خانے
فروری