?️
اسلام آباد (سچ خبریں) قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا کابل سےغیرملکی شہریوں کےانخلاکاآپریشن جاری ہے ، پوری کوشش ہے جلد سے جلد غیر ملکی شہریوں کا انخلا کیا جاسکے تاہم آج کیلئے کابل کی تمام پروازیں منسوخ کردیں، پی آئی اے نے کابل کیلئےآج 3پروازیں چلانے کا پلان ترتیب دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے آج کاکابل فلائٹ آپریشن منسوخ کردیا ، ترجمان ایئرلائن نے کہا پی آئی اے نےکابل کیلئےآج 3پروازیں چلانے کاپلان ترتیب دیاتھا تاہم آج کیلئے کابل کی تمام پروازیں منسوخ کردیں ہیں۔
گذشتہ روز پی آئی اے نے کابل کیلئےخصوصی فلائٹ آپریشن میں مزید اضافہ کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ 23اگست کےروز3پروازیں کابل روانہ ہوں گی، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے 2 بوئنگ 777سے آپریٹ ہوں گے اور ایک ائیربس 320بھی کابل روانہ ہوگا، 3پروازوں سے 600 سے زائد پاکستانیوں و دیگر غیر ملکیوں کو لایا جائے گا۔
پی آئی اے نے وزارت خارجہ کےتوسط سےمزیدپروازوں کی اجازت مانگ لی ، ارشدملک نے کہا پی آئی اے کا کابل میں عملہ فعال ہے، قومی جذبے سے اپنا کام سرانجام دے رہا۔سی ای اوپی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اےکاکابل سےغیرملکی شہریوں کےانخلاکاآپریشن جاری ہے ، پوری کوشش ہے جلد سے جلد غیر ملکی شہریوں کا انخلا کیا جاسکے،پی آئی اےکےعملےکوخراج تحسین پیش کرتاہوں،سی ای او ارشد ملک
انھوں نے کہا کہ کابل میں سیکیورٹی اورحکومت نام کی کوئی چیزنہیں ہے، ہم نےکابل ایئرپورٹ کے رن وےکی صفائی کی ہے، کابل ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے امیگریشن تک کی سہولت نہیں تھی، ہمیں کابل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی دی جائے تو مزید بہتر کام کرسکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
متجاوزین کو مصون رکھنے سے قانونی حقائق تبدیل نہیں ہوں گے: ایران
?️ 5 مئی 2026 سچ خبریں:ایران کے اقوام متحدہ میں مندوب نے کہا ہے کہ
مئی
گل پلازہ میں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن مکمل، مزید 2 لاشیں برآمد، ہلاکتیں 73 ہوگئیں
?️ 25 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) گل پلازہ میں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن 9 ویں
جنوری
پنجاب حکومت کی کم از کم اجرت کے نفاذ کیلئے صوبہ بھر میں مہم شروع
?️ 30 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے صوبے
اکتوبر
ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹیکس چوری روکیں گے
?️ 1 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ
فروری
ایران کے فضائی دفاع کی کامیاب کارکردگی اور ہوشیاری؛عربی میڈیا کی رپورٹ
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں: عربی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں ایران کے فضائی دفاع
اکتوبر
حکومت کو کوئی گھبراہٹ نہیں: وزیر خارجہ
?️ 9 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
فروری
تائیوان چین کا تائیوان ہے:چینی وزیر دفاع
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:چین کے وزیر دفاع نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں
اگست
فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوج کے درمیان مسلح جھڑپ
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اریحا شہر کے عقبہ جبر کیمپ میں
فروری