پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے قومی ایئرلائن کی تنظیم نو، نجکاری کی منظوری دیدی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے قومی ایئرلائن کی تنظیم نو اور نجکاری کی منظوری دے دی۔پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اعلامیے کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 83 واں اجلاس 25 مارچ کو ہوا جس میں پی آئی اے کی تنظیم نو اور نجکاری کے لیے اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) کے ساتھ پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز طریقہ کار طے کرے گا، اس کے لیے پی آئی اے کی نجکاری کا منصوبہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں 23 مارچ کو ملک کے 3 اہم ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ اور پی آئی اے کی نجکاری کے لیے وفاقی وزیر دفاع اور ہوا بازی خواجہ آصف کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی تھی۔

22 مارچ کو وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری جون تک ہو جائے گی جس کے لیے قانون سازی ہو چکی ہے۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے ’ڈان نیوز‘ کے پروگرام ’لائیو وِد عادل شاہ زیب‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نقصان میں چلنے والے ادارے کا مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتے، خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری ہوگی۔

21 مارچ کو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری جون تک مکمل کرنا چاہتے ہیں، نجکاری بروقت نہیں کی گئی تو مسلسل نقصانات ہوتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر عبدالعلیم خان کام کر رہے ہیں، پی آئی اے سے متعلق بولیاں جلد آنا شروع ہو جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی برس سے مختلف حکومتیں خسارے میں چلنے والے اداروں بالخصوص پی آئی اے کی نجکاری کی منصوبہ بندی اور کوششیں جاری رکھے ہوئی ہیں۔

تاہم اب تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل نہیں ہوسکا ہے لیکن نومنتخب حکومت جلد از جلد پی آئی اے سمیت مختلف اداروں کی نجکاری کے لیے پرعزم ہے۔

حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ گزشتہ سال جون میں آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط کے چند ہفتے بعد ہی کرلیا تھا۔

گزشتہ سال اُس وقت کی نگران حکومت نے 12 اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری کرنے کی منظوری دی تھی، یاد رہے کہ گزشتہ سال جون تک پی آئی اے پر 785 ارب روپے (2.81 ارب ڈالر) کے واجبات تھے اور 713 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔

حال ہی میں سندھ ہائی کورٹ نے پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت، سول ایوی ایشن، پی آئی اے، وزرات نجکاری کمیشن اور دیگر کو 3 اپریل تک کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔

مشہور خبریں۔

عرب دنیا کے شام کی طرف جھکاؤ کا راز

?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:عرب ممالک اور دمشق کے درمیان ہم آہنگی کا عمل تیزی

ترکی کا صومالیہ میں میزائل اڈہ قائم کرنے کا منصوبہ

?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نے بدھ کے روز

غزہ جنگ کے بارے میں اسرائیلی فوجی کے ہولناک اعترافات

?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ایک سپاہی نے برطانوی اسکائی نیوز نیٹ

وزیر اعظم نے محکمہ صحت کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا

?️ 26 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ علامہ اقبال

صہیونی فوج نے شیرین ابو عاقلہ کے قتل پر معافی مانگی

?️ 12 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ترجمان نے CNN کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا

پاکستان بار کونسل کی سندھ ہائیکورٹ کی ’مداخلتوں‘ پر چیف جسٹس پاکستان سے مدد کی درخواست

?️ 28 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بار کونسل (پی بی سی) نے چیف

سال 2022 کے دوران معیشت کو سنگین عدم توازن کا سامنا رہا، اسٹیٹ بینک

?️ 8 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سال 2022 میں معیشت کو شدید عدم توازن

وزیراعلی کا شیر کے حملے میں زخمی ہونیوالوں کو فی کس 5 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان

?️ 7 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور میں شیر کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے