پہلگام واقعے کو جواز بنا بھارت کو جج، جیوری اور سزا دینے والا بننے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ترجمان پاک فوج

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس اگر کوئی ثبوت ہیں تو کسی غیر جانبدار ملک کو پیش کرے، ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آرکاکہنا ہے کہ پہلگام واقعے کو جواز بنا کر کی جانے والی جارحیت پر بھارت کو جج، جیوری اور سزا دینے والا بننے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

بھارت ہمیشہ دہشت گردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدے لینے کی کوشش کرتا ہے۔پاکستان بھارت کے پہلگام واقعے سے متعلق تمام تر بے بنیاد الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان پر بغیر ثبوت الزام لگائے ہیں اور اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔21 ویں صدی کی جنگ میں ہر حملے کا الیکٹرانک ثبوت ہوتا ہے، اگر پاکستان نے کوئی میزائل حملہ کیا ہوتا تو اس کا کوئی الیکٹرانک ثبوت ہوتا۔

پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد حکومت پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیااور پاکستان نے آزادانہ اورغیر جانبدارتحقیقات کی پیش کش کی۔ بھارت نے پاکستان کی یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ بھارت کی جانب سے پاکستان پر بغیرثبوت الزام کا سلسلہ بندہونا چاہئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں 6 مختلف مقامات پر حملے کر کے عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔

بھارت نے مسجد پر بمباری کی، خواتین اور بچوں کو شہید کیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارتی گولہ باری کا سامنا ہے اور بھارت کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بدقسمتی سے وہ جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی دعویٰ ہے انہوں نے پاکستانی طیارے گرائے تو پھراس کا ملبہ کہاں ہے؟ اگر ان کے پاس ہمارے پائلٹ ہیں تو وہ کہاں ہیں؟ بھارت نے وہاں پر بین الاقوامی میڈیا کو خاموش کر دیا ہے، اب بھارتی میڈیا ہر گھنٹے فرضی کہانیاں بنا رہا ہے جو مضحکہ خیز بن چکی، جب ہم جواب دیں گے تو دنیا خود سن لے گی، ہمیں بھارتی میڈیا کی ضرورت نہیں ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان صرف چھوٹے ہتھیاروں سے جواب دے رہا ہے۔ ڈرون، راکٹ یا بڑے حملے نہیں کئے جا رہے۔ پاکستان لائن آف کنٹرول پر صرف ان بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنا رہا ہے جو پاکستانی علاقے میں فائرنگ کر رہی ہیں۔ یہ کارروائی صرف دفاعی نوعیت کی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ بغیر کسی قابل اعتبار ثبوت کیا، پاکستان ان بے بنیاد الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔

بھارت سے مطالبہ ہے کوئی ثبوت ہیں تو کسی غیر جانبدار ملک کو پیش کرے۔ہم صرف چھوٹے ہتھیاروں کے ذریعے چوکیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، یہ کسی بڑے حملے جیسا نہیں ہے جیسا کہ بھارتی میڈیا نے گزشتہ رات سے ایک سنسنی پھیلائی ہے، بھارت کی جانب سے ایک مکمل میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے کہ پاکستان نے ڈرون، طیارے اور بین الاقوامی سرحد پر بڑے پیمانے پر حملے کئے ہیں۔ یہ سراسر جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈہ ہے جس کے کوئی ثبوت موجود نہیں یہ بہت مضحکہ خیز ہے۔

مشہور خبریں۔

شہرت کے بعد انسان بھٹک جاتا ہے اسلیے جلدی شادی کرلی، منیب بٹ

?️ 22 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار منیب بٹ کا کہنا ہے کہ جب

حزب اللہ سیاسی اور فوجی دباؤ سے کمزور نہیں ہوگا

?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: سید حسن نصر اللہ نے 33 روزہ جنگ میں لبنانی

عمران خان کا سپریم کورٹ سے آئین و قانون کی ’کھلی خلاف ورزی‘ پر نوٹس لینے کا مطالبہ

?️ 10 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پنجاب میں رات گئے وفاقی حکومت کے اعلامیے پر گورنر عمر

ٹرمپ کے پاس یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے کئی آپشنز موجود 

?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا

عرب دنیا کیا کہتی ہے ایران سعودی تعلقات کے بارے میں؟

?️ 18 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور

شمالی کوریا میں کم جونگ جیسا کوٹ پہننے پر پابندی

?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:بعض اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نےایسے چمڑے کے کوٹ پہننے

پھانسی کے منتظر سعودی قیدی

?️ 20 ستمبر 2021 (سچ خبریں) سعودی لیکس کے سعودی عرب میں شفافیت اور عدالتی انصاف

دریائے چناب نے جلالپور پیروالا میں تباہی مچا دی، 100 سے زائد بستیاں ڈوب گئیں

?️ 8 ستمبر 2025جلالپور پیروالا (سچ خبریں) دریائے چناب نے جلالپور پیروالا میں تباہی مچادی،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے