?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے، عالمی قیمتوں اور پیٹرولیم لیوی کے پیش نظر پیٹرول 9 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے کیونکہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں 5 ڈالر تک اضافہ ہوچکاہے۔تاہم حکومت ٹیکسوں میں رد و بدل کرکے قیمتوں میں اضافہ کم بھی کرسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، عالمی قیمتوں اور پیٹرولیم لیوی کے پیش نظر پیٹرول کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں 13 روپے سے زائد اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں 5 ڈالر تک اضافہ ہوچکاہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف سے طے 4 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی بڑھانی ہے، پیٹرول پر اس وقت 2.9 روپےاورڈیزل پر 4.50 روپے فی لیٹر، مٹی کےتیل پر5.26 روپے اور لائٹ ڈیزل پر 2.80 روپے فی لیٹرسیلز ٹیکس عائد ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ٹیکسوں میں رد و بدل کرکے قیمتوں میں اضافہ کم بھی کرسکتی ہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری رات 12 بجے سے ہوگا۔
یاد رہے 15 جنوری کو حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا ، وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3روپے ایک پیسےفی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 147روپے 83پیسے ہوگئی تھی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے فی لیٹراضافہ ہوا اور نئی قیمت فی لیٹر144روپے62پیسےمقرر کی گئی۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اور چین کے اختلافات اور وسطی ایشیا کے معدنی و حیاتی وسائل پر نظر
?️ 20 مئی 2026سچ خبریں:امریکہ نے چین کے ساتھ بڑھتے ہوئے اختلافات اور اپنی الیکٹرانک،
مئی
انسداد دہشتگردی عدالت: زمان پارک توڑ پھوڑ کیس میں علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور
?️ 2 مئی 2023لاہور :(سچی خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے زمان پارک توڑ
مئی
سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ شہبازشریف
?️ 27 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے
ستمبر
اسلام آباد کی 3 نمائندہ بار ایسوسی ایشنزنے حکومت کے مجوزہ آئینی پیکج کو مسترد کردیا، مزاحمت کااعلان
?️ 3 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی 3 نمائندہ بار ایسوسی ایشنز نے
اکتوبر
وزیراعظم اگست کے آخری ہفتے میں دورہ چین پر روانہ ہوں گے
?️ 18 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اگست کے آخری ہفتے میں دورہ
اگست
نیتن یاہو نے مجدل شمس واقعہ کا بہانہ بنا کر غزہ کے 150 بچوں کا علاج روکا
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں بیماروں اور زخمیوں بالخصوص اس پٹی میں
جولائی
پچھلے سال پاکستان کے لئے سب سے خطرناک ملک کون سا رہا؟
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:پاکستانی میڈیا نے ملکی سیکورٹی فورسز کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ
جنوری
لبنانی فوج پر صہیونی حملہ ؛ ایک بریگیڈیئر اور ایک فوجی جاں بحق
?️ 6 جون 2026سچ خبریں:صہیونی حکومت نے جنوبی لبنان میں لبنانی فوج کی گاڑی پر
جون