?️
مظفرآباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ قومیں اس وقت بنتی ہیں جب ان کا کوئی نظریہ ہو، ہم ملک کو فلاحی ریاست بنانے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کرجاؤں گا اور آپ کی آواز اٹھاؤں گا، مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کشمیریوں کی قربانیوں کی معترف ہے، ہم آپ پر فخر کرتے ہیں
وزیراعظم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ آزاد ہوں، اس سال کے آخر تک آزاد کشمیر کے تمام لوگوں کو ہیلتھ انشورنس دیں گے، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کسی بھی اسپتال میں10 لاکھ روپےتک کا مفت علاج کروایا جاسکے گا۔
عمران خان نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار عام لوگوں کے لئے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم لے کر آئےہیں، پہلی بار بینک تنخواہ دار لوگوں کو سستے قرضے دیں گے، ہم کامیاب پاکستان پروگرام شروع کررہےہیں، کامیاب پاکستان کے تحت غریب اور کمزور طبقے کو بغیر سود کے قرضہ دیا جائیگا، شہروں میں غریب طبقے کو دکان کے لئے بغیر سود قرض دیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کامیاب پاکستان وہ ماڈل ہے جو نچلے طبقے کو اٹھائے گا، ٹیکنیکل تعلیم دی جائیگی جس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔
دوسری جانب عران خان کا کہناتھا کہ انصاف کے نظام کے بغیر کوئی قوم اوپر نہیں جاسکتی، سارے بڑے بڑے ڈاکو صرف ایک چیز مانگ رہے ہیں کہ عمران خان ان کو این آر او دیدے۔
انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے ڈاکو وہ چاہ رہے ہیں جو ہمیشہ پاکستان میں ہوا، آج بھی پاکستان کی جیلوں میں صرف غریب لوگ ہوتے ہیں، ہمارا انصاف کا نظام طاقتور ڈاکوؤں کو نہیں پکڑ سکتا، ہم اپنے ملک کےمستقبل کی جنگ لڑرہے ہیں، طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ جس ملک میں انصاف کا نظام ہے، قانون کی بالادستی ہے وہ کامیاب ہے، جس ملک میں انصاف کا نظام نہیں، قانون کی بالا دستی نہیں اس ملک میں غربت ہے، بدقسمتی سے اب تک ہم لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے رہے ہیں، کبھی ہم نے اپنےپاؤں پر کھڑے ہونے کی کوشش نہیں کی۔
عمران خان نے کہا کہ اب جو پاکستان بننے جارہا ہے وہ ہاتھ نہیں پھیلائے گا بلکہ غریب ممالک کو قرضے دے گا، ساری مسلمان دنیا کشمیریوں کی طرف دیکھ رہی ہے، اچھا وقت آپ کے سامنے آرہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ساری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کرجاؤں گا اور آپ کی آواز اٹھاؤں گا، مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کشمیریوں کی قربانیوں کی معترف ہے، ہم آپ پر فخر کرتے ہیں۔
انہوں نے کشمیریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لا الہ الاللہ ایک پورا نظریہ ہے اور قوم ایک نظریے سے بنتی ہے، پاکستان اور کشمیر کا رشتہ لا الہ الاللہ کا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہو۔
انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کا نظریہ بھارت میں تمام اقلیتوں کیلئےخطرہ ہے، آر ایس ایس کا نظریہ بھارت کے لئے بھی خطرہ ہے جبکہ مودی نے 5 اگست کو مقبوضہ وادی کے لوگوں پر مزید ظلم شروع کیا، دنیا سمجھ رہی تھی کہ مقبوضہ وادی کے لوگ گھٹنے ٹیک دیں گے مگر انکا جذبہ ایمانی تھا۔
عمران خان نے کہا کہ جس جماعت کے لیڈر کا بزنس، جائیدادیں باہر ہوں وہ آپ کیلئے اسٹینڈ نہیں لے سکتا، اگر میرا پیسا باہر ہو جائیدادیں باہر ہوں تو کبھی بھی امریکا کو نہیں بالکل نہیں کہہ سکتا، وہ آپکا لیڈر ہو ہی نہیں سکتا جس کا بزنس، کاروبار اور جائیدادیں ملک سے باہر ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ لا الہ الا اللہ انسان کو غیرت دیتا ہے کمزور قوم کو عظیم قوم بنا دیتا ہے، مدینے کے لوگ غریب تھے مگر خود دار تھےکسی کے سامنے جھکتے نہیں تھے، یہ پاکستان جو بننے جارہا ہے یہ دوسروں کو امداد دیا کرے گا۔
مشہور خبریں۔
جنوبی افریقہ کا اسرائیل کے خلاف اہم قدم
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: جنوبی افریقہ کے ارکان پارلیمنٹ نے اس ملک میں اسرائیلی
نومبر
بجلی چوری ختم ہونے، بل ادا کرنے تک لوگوں کو سستی بجلی نہیں ملے گی، نگران وزیر توانائی
?️ 6 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ
ستمبر
سیاستدانوں کے خواتین کے خلاف نازیبا زبان پر قومی کمیشن برائے وقار نسواں کا اظہار مذمت
?️ 13 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی کمیشن برائے وقار نسواں (این سی ایس
نومبر
یوکرائن میں فوجی کارروائیوں کے بارے میں روسی وزارت دفاع کی رپورٹ
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے
فروری
رانا شمیم کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے دی وارننگ
?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ
دسمبر
بٹ کوائن کی بڑھتی قدر، عالمی برانڈز نے کرپٹو کرنسی کے ذریعے فروخت شروع کردی
?️ 19 دسمبر 2024 سچ خبریں: بٹ کوائن کی بڑھتی ہوئی قدر نے اعلیٰ درجے
دسمبر
فلسطینی خواتین کو مقاومتی کارروائیوں کے الزام میں شدید زدوکوب کیا گیا
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں: اسرائیلی فورسز نے ہیبرون میں ایک چوکی کے قریب سے
دسمبر
2022 میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کے نئے اعدادوشمار
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی دیوار کی تعمیر اور بستیوں کے خلاف مزاحمتی کمیشن نے
جنوری