?️
لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومت نے پنجاب میں ایک بار پھر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کی تیاری کرلی گئی، کامران افضل کو چیف سیکرٹری اورراؤ سردار کوآئی جی پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے، وزیراعظم نے معاملہ کابینہ اجلاس میں رکھنے کی منظوری دے دی ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے بڑے انتظامی عہدوں پر تبدیلیاں کرنے کیلئے نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی تعیناتی کیلئے پینل تیارکرلیا ہے۔
چیف سیکرٹری کے لیے کامران افضل ، احمد نواز، علی رضا کے نام شامل ہیں، اسی طرح نئے آئی جی پنجاب کیلئے راؤ سردار ، کیپٹن (ر) ظفراقبال، محسن حسن کے ناموں میں راؤ سردار کو تعینات کرنے کا امکان بتایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے معاملے کو کل کابینہ اجلاس میں رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو ایک سے دو روز میں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت دیگر شہروں کے پولیس چیف اور اعلیٰ انتظامی افسران بھی تبدیل ہوں گے ، پنجاب کے اعلیٰ عہدوں پر وفاق سے تعیناتی کی جاتی رہی ہے لیکن اس بار وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کسی سے مشورے کے بغیر کیے گئے اپنے فیصلے سے وفاق کو آگاہ کردیا ہے۔
صوبہ پنجاب میں بھی بڑی سیاسی اور انتظامی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں متوقع طور پر 4 وزرا کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے، صوبائی وزیر لیبر عنصرمجید کا قلمدان تبدیل کیا جاسکتا ہے ، اس کے علاوہ سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی وزارت کا قلمدان بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے جب کہ وزیر ایکسائز حافظ ممتاز کی وزارت کے قلمدان کی تبدیلی بھی متوقع ہے، صوبائی وزیر پنجاب ملک نعمان لنگڑیال کی وزارت کے قلمدان میں بھی تبدلی ہوسکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
پینٹاگون میں بے نتیجہ مذاکرات؛ تل ابیو کا لبنان میں جنگ جاری رکھنے پر اصرار
?️ 30 مئی 2026 سچ خبریں:لبنان کے ایک سرکاری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ
مئی
صہیونیوں کی حیرت انگیز مشق اور غزہ پر حملے کی نقل
?️ 7 جولائی 2022صیہونی حکومت کے چینل 11 ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ
جولائی
صیہونی پولیس کا صیہونی شہریوں کے ساتھ سلوک
?️ 28 جون 2023سچ خبریں: مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں عدالتی قانون میں اصلاحات کے خلاف
جون
غزہ حکومت: غزہ میں داخل ہونے والی امداد سے متعلق امریکی دعویٰ سراسر جھوٹ ہے
?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں : غزہ حکومت کے انفارمیشن آفس نے اقوام متحدہ میں
دسمبر
وزیر اعظم نے اردو زبان کے استعمال کے لئے احکامات جاری کر دئے ہیں
?️ 6 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی
جون
جنوبی یمن میں انصاراللہ کی پیش قدمی؛ جنگ کا توازن کیوں تبدیل ہو رہا ہے؟
?️ 8 اکتوبر 2026سچ خبریں:یمن کی حالیہ صورتحال نے انصاراللہ کی عسکری صلاحیت اور سعودی
اکتوبر
حماس کا اعلیٰ وفد کی خلیل الحیہ کی سربراہی میں قاہرہ روانہ
?️ 16 اگست 2026سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کا ایک اعلیٰ سطحی وفد اپنے
اگست
امریکہ کب تک صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم کو چھپائے گا؟
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے ہاتھوں غزہ کے عوام کے قتل
جنوری