?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پنجاب کے جنگلات میں تھرمل امیجنگ کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے 24 گھنٹے سیٹلائٹ نگرانی کے نظام کا آغاز کردیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق پنجاب تھرمل امیجنگ کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔
مری اور راولپنڈی کے جنگلات میں تھرمل امیجنگ اور رات کا گشت شروع کردیا گیا۔ تھرمل امیجنگ سے جنگل میں آگ، درختوں کی کٹائی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی فوری اطلاع ممکن ہوگی۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے درجہ حرارت کا پتا لگایا جاتا ہے، سیٹلائٹ کے ذریعے لی جانے والی تصاویر اور لائیو فیڈ سے متعلقہ علاقے میں تمام سرگرمیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آرٹیفشل انٹیلی جنس کے ماہرین کی ٹیم کے ذریعے منصوبے پر عمل ہوگا اور جدید ٹیکنالوجی کا خودکار نظام فوری نشاندہی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیٹا پروسیسنگ، تجزیہ اور اطلاعات پر مبنی رپورٹس بھی فراہم کرے گا جبکہ تھرمل امیجنگ جدید ترین الگوریتھم سے کام کرے گی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جدید ممالک کی طرح اس ٹیکنالوجی سے زراعت، حیوانات اور ماہی گیری کے منصوبوں کے فروغ میں بھی مدد لی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی شجرکاری کے علاوہ جنگلی حیات اور جنگلات کے وسائل کے تحفظ اور فروغ میں بڑی مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ جنگل کاٹنے دیں گے، نہ آگ لگانے دیں گے، نہ غیرقانونی شکار ہوگا، یہ غیرقانونی کام کرنے والے مجرمان کا اب جدید ٹیکنالوجی سے شکار ہوگا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کی آخری سانسیں
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:تحریک حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے صیہونی حکومت کو
جون
توہین عدالت کیس میں کل عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت ہوگی
?️ 21 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ایڈیشنل جج زیبا چوہدری سے متعلق دیے گئے بیان
ستمبر
صہیونی حکام کے مستعفی ہونے کا سلسلہ جاری
?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک اور اہلکار نے طوفان الاقصی آپریشن
اپریل
تیونس آمریت کی طرف گامزن
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: تیونس کی معزول پارلیمنٹ کے اسپیکر راشد الغنوچی نے ایک
دسمبر
دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا
?️ 24 اپریل 2021نیپال (سچ خبریں) کورونا وائرس نے اگرچہ دنیا بھر میں شدید قہر
اپریل
مشہور روسی مفکر کا عالم اسلام کے نام پیغام
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: مشہور روسی مفکر اپنے ایک پیغام میں نے اسرائیل کے
اکتوبر
اوپو کا سنگل کیمرا فون متعارف
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل بنانے والی چینی کمپنی ’اوپو‘ جو کہ بہترین
اکتوبر
گوگل پر دنیا کی مجموعی آمدن سے اربوں گنا زیادہ جرمانہ عائد
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: روس کی ایک عدالت نے ٹی وی چینلز کے یوٹیوب
نومبر