پنجاب کو باہر کی امداد کی ضرورت نہیں تو ہمیں دیں۔ فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی

?️

پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب کو باہر کی امداد کی ضرورت نہیں تو ہمیں دیں، صوبائیت پر بات کرنا ٹھیک نہیں میرا پانی میری نہریں کے لیے مخصوص فورم پر بات ہونی چاہئے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب سیلاب زدگان کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نہروں پر پہلے بھی بات چیت کی تھی اور اب بھی ان پر مخصوص فورم پر بات ہونی چاہئے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایمل ولی سے سکیورٹی واپس لینے کے خلاف ہوں وہ ایک سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں، ہمارے سیاسی لیڈرز کو تھریٹ ہیں ان کو سکیورٹی ملنی چاہئے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ یکساں تقسیم نہیں ہوتے رقبے کے لحاظ سے ہوتے ہیں اور پنجاب کو سب سے زیادہ حصہ ملتا ہے، ہمیں ملک کو آگے لے کر جانا ہے، سعودی عرب کے ساتھ معاہدے سے ہمیں موقع ملا ہے ترقی کا۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہماری لیڈر شپ باہر ہے جب وہ آئیں گے تب فیصلہ ہوگا، گورنر سے وزیراعلیٰ کو ایڈورڈز کالج کے اختیارات دینا درست نہیں، پہلے یونیورسٹیوں کو تباہ کیا اب ایڈورڈ کالج کے فنڈز پر نظریں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہو رہے ہیں، وزیراعلی اپنی پالیسی اسمبلی آکر بتائیں، وزیراعلی کہہ رہے ہیں کہ انہیں نہیں پتا کہ آپریشن ہو رہے ہیں یہ درست نہیں، جاہل وزیر تعلیم نے تعلیمی اداروں کو تباہ کرکے رکھ دیا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل حساس سکیورٹی موڑ پر، چھ محاذوں پر ممکنہ تصادم کا خدشہ

?️ 3 دسمبر 2025 اسرائیل حساس سکیورٹی موڑ پر، چھ محاذوں پر ممکنہ تصادم کا

بینظیر ہنرمند پروگرام سے عام لوگوں کو با اختیار بنانا چاہتے ہیں۔ صدر مملکت

?️ 21 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے

واشنگٹن ایران اور روس کے تعلقات سے پریشان: امریکی محکمہ خارجہ

?️ 17 جنوری 2023امریکی نائب وزیر خارجہ نے ایران اور روس کے درمیان تعلقات کے

غزہ میں لاکھوں افراد بھوک کا شکار

?️ 29 فروری 2024سچ خبریں:UNRWA نے کہا کہ غزہ میں لاکھوں لوگ بھوک سے مر

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدر پر شدید حملہ، جوبائیڈن کو امریکا کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا

?️ 7 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر پر

ٹرمپ کی نئی تجارتی جنگ یا دباو کے ذریعے نئی حکمت عملی

?️ 14 ستمبر 2025ٹرمپ کی نئی تجارتی جنگ یا دباو کے ذریعے نئی حکمت عملی

ہم چین سے AI کی جنگ ہار گئے: پینٹاگون سافٹ ویئر کے سابق ڈائریکٹر

?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:پینٹاگون کے سابق سافٹ ویئر ڈائریکٹر نے فنانشل ٹائمز سے بات

عراق میں امریکی فوجی رسد کے قافلے پر حملہ

?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح عراق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے