پنجاب کا بجٹ تاریخ ساز ہے:وزیر اعلی

پنجاب

🗓️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی، سینئر وزیر عبدالعلیم خان، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، دیگر وزراء اوراراکین پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ رواں برس ہم ریکارڈ ترقیاتی بجٹ پیش کرنے جا رہے ہیں، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے بجٹ میں اضافہ کیا جارہا ہے جب کہ کورونا کی تیسری لہر کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے آئندہ مالی سال میں بھی ٹیکس ریلیف دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بجٹ میں تجویز کردہ اقدامات سے صوبے کی معیشت پھلے پھولے گی، اتحادی جماعت سے بہترین تعلقات ہیں، بجٹ آسانی سے پاس ہو گا۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت اپنا تیسرا بجٹ آج پنجاب اسمبلی میں پیش کرے گی ۔ پنجاب کے بجٹ کا کل حجم 26 کھرب 53 ارب روپے مختص کرنے کی تجویزہے ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں دس فیصد ہو گا ۔ حکومتی اراکین اسمبلی کے حلقوں میں 360 ارب کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بجٹ میں لاہور کے حکومتی اراکین اسمبلی کو بجٹ میں 10 ارب روپے کے فنڈ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔شہر میں پانی کے اضافی بل کی وصولی کے لیے واٹر میٹر کے منصوبے پر بھی دس ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔ جبکہ حکومت نے ذرائع آمدن بڑھانے کے لیے اپنے ٹیکس اہداف میں 21 فیصد کا مزید اضافہ کردیا ۔

مشہور خبریں۔

پاکستان ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں آئی ایم ایف معاہدے کی منظوری کیلئے پُرامید

🗓️ 6 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے اس امید کا

وزیر اعظم نے خاندانوں کو غربت سے نکالنے کا منصوبہ تیار کر لیا

🗓️ 4 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم نے لاکھوں خاندانوں کو غربت سے نکالنے

طویل المدتی منصوبہ بندی ایک عظیم قوم کی بنیاد رکھتی ہے

🗓️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طویل

غزہ جنگ کے خلاف احتجاج میں امریکی حکام کا سلسلہ وار استعفیٰ

🗓️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین الیوم ویب سائٹ کے مطابق 24 سالہ مریم حسنین، جو

بلوچستان کے وزیر اعلی نے استعفی دے دیا

🗓️ 2 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی حکمراں جماعت بی اے

بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیاں جاری، امریکا نے شدید تشویش کا اظہار کردیا

🗓️ 31 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) بھارت میں جب سے انتہاپسند جماعت بی جے پی

غزہ جنگ کا مغربی کنارے پر کیا اثر پڑے گا؟ صیہونی وزیر جنگ کی زبانی

🗓️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ یواف گیلنٹ نے پیر کو ایک تقریر

ایران فلسطین کا سب سے وفادار ملک ہے: عبدالسلام

🗓️ 14 فروری 2025 سچ خبریں: صنعا میں انصار اللہ تحریک کے ترجمان اور یمن کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے