پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ مکمل طور پر ٹیکس فری ہوگا۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ مکمل طور پر ٹیکس فری ہوگا، تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں صوبے نے صفائی، تعلیم اور عوامی فلاح کے شعبوں میں نئی تاریخ رقم کی ہے، صوبہ پنجاب کا مالی سال 26-2025 کا بجٹ مکمل طور پر ٹیکس فری ہوگا، جو 16 جون کو پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا گیا ہے، جو لوگ ٹیکس نہیں دیتے ان کو ٹیکس نیٹ میں لانا چاہیے، وزیراعلی پنجاب نے مختلف محکموں کی جانب سے دی گئی اضافی ٹیکس تجاویز کو مسترد کر کے عوامی مفاد کو ترجیح دی ہے، مریم نواز کے ہوتے ہوئے پنجاب کے عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہو سکتی۔

عظمی بخاری نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام سے نہ صرف صوبہ پنجاب میں صفائی کے حوالے سے انقلابی تبدیلی آئی بلکہ دوسرے صوبوں کو بھی اس ماڈل سے سیکھنے کا موقع ملا، بعض صوبوں کو اس پروگرام سے بہت تکلیف ہوئی، کام کرنے کیلئے 15 یا 16 سال نہیں، صرف ایک سال ہی کافی ہوتا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ پنجاب تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور عوام کی زندگیوں میں آسانی آ رہی ہے، ہماری خواہش ہے دوسرے صوبے بھی ترقی کریں، گزشتہ ایک سال میں محکمہ تعلیم میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔

مشہور خبریں۔

بلوچستان: آواران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

?️ 19 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران میں خفیہ

 رمضان المبارک میں فلسطینی کیا کریں گے: صیہونیوں کو سخت تشویش

?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے رمضان المبارک کے دوران

صبا قمرنیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت کےلئےپر امید

?️ 26 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) اداکارہ صبا قمرنیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت

پاکستان نے بھارت میں جوہری مواد کی چوری پر تشویش کا اظہار کیا

?️ 31 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت میں جوہری مواد

 ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو بری الذمہ کرنے کی کوشش ہے

?️ 13 دسمبر 2025  ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو بری الذمہ کرنے کی کوشش ہے

غزہ کی پٹی میں ملبے تلے دبے درجنوں شہید افراد

?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں رہائشی مکانات پر بمباری اور طبی

2021 میں صیہونیوں کے ہاتھوں 8000 فلسطینیوں کی گرفتاری

?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے مطالعہ کے مرکز نے کہا ہے کہ 2021

ایرانی میزائلوں پر صیہونی حکومت کا میڈیا تنازع

?️ 26 دسمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دورہ امریکہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے