?️
لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ مکمل طور پر ٹیکس فری ہوگا، تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں صوبے نے صفائی، تعلیم اور عوامی فلاح کے شعبوں میں نئی تاریخ رقم کی ہے، صوبہ پنجاب کا مالی سال 26-2025 کا بجٹ مکمل طور پر ٹیکس فری ہوگا، جو 16 جون کو پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا گیا ہے، جو لوگ ٹیکس نہیں دیتے ان کو ٹیکس نیٹ میں لانا چاہیے، وزیراعلی پنجاب نے مختلف محکموں کی جانب سے دی گئی اضافی ٹیکس تجاویز کو مسترد کر کے عوامی مفاد کو ترجیح دی ہے، مریم نواز کے ہوتے ہوئے پنجاب کے عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہو سکتی۔
عظمی بخاری نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام سے نہ صرف صوبہ پنجاب میں صفائی کے حوالے سے انقلابی تبدیلی آئی بلکہ دوسرے صوبوں کو بھی اس ماڈل سے سیکھنے کا موقع ملا، بعض صوبوں کو اس پروگرام سے بہت تکلیف ہوئی، کام کرنے کیلئے 15 یا 16 سال نہیں، صرف ایک سال ہی کافی ہوتا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ پنجاب تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور عوام کی زندگیوں میں آسانی آ رہی ہے، ہماری خواہش ہے دوسرے صوبے بھی ترقی کریں، گزشتہ ایک سال میں محکمہ تعلیم میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا منصوبہ تل ابیب کو عالمی تنہائی سے نکالنے کی کوشش ہے
?️ 2 اکتوبر 2025ٹرمپ کا منصوبہ تل ابیب کو عالمی تنہائی سے نکالنے کی کوشش
اکتوبر
نئے سال کے پہلے ہفتے میں کتنے فلسطینی بچے شہید ہوئے ہیں؟ یونیسف کی رپورٹ
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:یونیسف کا کہنا ہے کہ 2025 کے پہلے ہفتے میں غزہ
جنوری
بائیڈن کی شام میں سب سے بڑی شکست: نیوز ویک
?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:مریکی جریدے نیوز ویک نے خبر دی ہے کہ شام کے
مئی
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چین کا شکریہ ادا کیا
?️ 9 جون 2021راولپنڈی(سچ خبریں) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے
جون
ٹرمپ: ہم جلد ہی وینزویلا کے منشیات فروشوں کو نشانہ بنائیں گے
?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے جمعرات کو اعلان کیا کہ امریکہ "جلد
نومبر
فلسطینیوں کے پیسے سے ترکی اور اسرائیل کے مفادات پر مبنی منصوبہ
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:مئی میں چاووش اوغلو کے مقبوضہ علاقوں کے دورے کے دوران،
اگست
اسحاق ڈار کا او آئی سی میں بیان
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین
اگست
صیہونی فوج نے غزہ اور رفح کے کن علاقوں کو نشانہ بنایا؟
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: میڈیا رپورٹس میں پوری غزہ کی پٹی بالخصوص رفح شہر
مئی