?️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب پولیس نے یوم تشکر پر افواج پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کو فقید المثال خراج عقیدت پیش کیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کی پولیس لائنز، دفاتر میں آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی، پولیس افسروں اور اہلکاروں نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔ پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز نے پرچم کشائی کی، شہدا کی یادگاروں پر پھول چڑھائے، فاتح خوانی کی۔
پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے جام شہادت نوش کرنے والے بہادر سپاہیوں کو سلامی پیش کی، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز نے شہداء کے ورثا سے ملاقات کی، انہیں پھول اور تحائف پیش کئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم تشکر ریلیاں بھی نکالی گئیں، لاہور سمیت صوبہ بھر کی پولیس بلڈنگز پر چراغاں کیا گیا۔
پنجاب پولیس کے زیر اہتمام یوم تشکر کی تقریبات میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


مشہور خبریں۔
گزشتہ 8 سال میں یمنی مزاحمت نے جارح اتحاد کی مساوات بدل دی:شام میں یمنی سفیر
?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:شام میں یمن کے سفیر عبداللہ علی صبری نے کہا کہ
اپریل
وزیر خارجہ نے کشمیر کے مسئلے پر امریکی صدر کی خاموشی پر کڑی تنقید کی
?️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزارتِ خارجہ میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے تصویری نمائش
ستمبر
شامی شہریوں کے گھروں پر دہشت گردوں کے حملے؛عیسائی شہریوں میں غم و غصہ
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں:دمشق کے نواحی علاقے معلولا میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور دہشت
دسمبر
داعش کا حالیہ دہشتگردی کا اعتراف
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: داعش دہشت گرد گروہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
اگست
آذربائیجان میں امریکی سفیر نے استعفیٰ کیوں دیا ؟
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: جمہوریہ آذربائیجان میں امریکی سفیر مارک لیبی نے باکو میں
دسمبر
اسرائیل کا کاغذی گھر محاصرے میں
?️ 15 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کو ایک زمانے میں جنگ کے بعد غزہ
اگست
10 سال کی عمر سے صیہونی جیل میں قید فلسطینی مجاہد
?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:معاذ سعید بلال، جنہیں محض 10 سال کی عمر میں
اپریل
خضدار میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خارجی دہشتگرد ہلاک
?️ 17 ستمبر 2025خضدار: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز کی
ستمبر