?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی روابط رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب پر سندھ کا پانی چوری کرنے کا الزام لگایا گیا ہے تو پنجاب کو اپنی صفائی پیش کرنے کا تو موقع دیا جائے،چولستان نہر کا منصوبہ نہ ابھی مشترکہ مفادات کونسل سے منظور ہوا اور نہ ایکنک نے اس کی منظوری دی ہے،جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی روابط نے کہا کہ چولستان نہر مشترکہ مفادات کونسل سے منظور نہیں ہوئی یہ نہر اتفاق رائے سے ہی بنے گی اگر اتفاق رائے نہ ہوا تو یہ نہر نہیں بنے گی۔
وزیراعظم سے بات کر لی ہے وہ ترکیہ کے دورے کے بعد نہروں کے معاملے پر پیش رفت کریں گے۔ اگر یہ نہر بنی تو اسے پانی پنجاب اپنے حصے سے دے گا۔
ہم نہروں کے کنارے پختہ کر کے پانی بچائیں گے اور بچا ہوا پانی نئی نہر میں ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر یہ منصوبہ ختم کر دیا گیا تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ الزام تسلیم کر لیا گیا یہ تکنیکی معاملہ ہے ماہرین کو ایک ساتھ بٹھا کر بات ہونی چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں نہروں پر صرف مشاورت ہوئی تھی اس اجلاس میں منصوبے کی منظوری نہیں دی گئی تھی۔کینال نہر منصوبے کا ابھی تک کوئی ٹینڈ ر نہیں ہوا ہے اس پر اب تک صرف مشاورت ہو رہی ہے۔گفتگو کے دوران وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی روابط رانا ثنا اللہ کامزید کہنا تھا کہ سندھ بھی اپنے حصے کے پانی سے تھر کا صحرا آباد کرنا چاہے تو پنجاب کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر شرجیل میمن سے ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ کیا۔دونوں رہنماوں نے پانی کے مسئلے پر مشاورت آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ گفتگو کے دوران نہروں کا مسئلہ حل کرنے سے متعلق معاملات کو آگے بڑھایا گیا۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، واٹر اکارڈ کے مطابق کسی صوبے کا پانی کسی دوسرے صوبے کو منتقل نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی کیا جا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا اسرائیل شمالی غزہ پر حملہ کرے گا ؟
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں شہریوں کے خلاف قابض
اکتوبر
رفح میں صیہونی جرائم پر امریکی سفیر کا اظہار خیال
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیل میں امریکی سفیر نے ایک بار پھر تل ابیب
مئی
غزہ کے خلاف جنگ جاری رہنے کے ساتھ ہی صیہونی حکومت میں مخالفت کی لہر پھیلی
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت میں مخالفت کی لہر پھیل گئی ہے کیونکہ
اپریل
غزہ جنگ میں شام کی شرکت کے فوائد اور خطرات
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:7 اکتوبر کو الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے آغاز کے بعد اور
دسمبر
صیہونی جنرل کو بھی اسرائیل کی تباہی پر یقین
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ریزرو جنرل نے اعلان کیا کہ جب
مارچ
آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر کے سبب پاکستان کو قرضوں کی ادائیگیاں روکنی پڑ سکتی ہیں
?️ 14 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایک امریکی بینک نے خبردار کیا ہے کہ اگر
مارچ
افغانستان کے موجودہ نظام میں ذاتی تعصب کی کوئی جگہ نہیں ہے: طالبان وزیر داخلہ
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:سراج الدین حقانی نے کہا کہ طالبان میں ذاتی تعصب کی
جون
ہر بچے کو جینے کا حق ہے بشرطیکہ وہ غزہ میں پیدا نہ ہوا ہو!
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: ہر سال 500 سے 1000 کے درمیان فلسطینی بچوں کو
دسمبر