پنجاب وزیر اعلیٰ کا بہاولنگر دھماکے میں متاثرین کو مالی امداد کا اعلان

پعثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ روز بہاولنگر دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، ملزمان قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

لاہور سے جاری بیان میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بہاولنگر دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے افراد کو 5، 5 لاکھ جبکہ 11 زخمیوں کو ایک، ایک لاکھ روپے مالی امداد ملے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ مالی امداد کسی بھی انسانی جان کا نعم البدل نہیں۔

انہوں کاکہنا تھا کہ جن کے پیارے دنیا سے چلے گئے ان کا غم وہی جانتے ہیں، پنجاب حکومت کی ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملزمان قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے بہاولنگر میں عزاداران پر کریکر حملے کی مذمت کی ہے۔ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے بہاول نگر دھماکے میں شہید عزاداران کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ ساتھ میں انھوں نے یہ بھی کہا کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کو فی الفور علاج معالجے کی سہولیات مہیا کی جائیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یوم عاشور پر بہاول نگر میں غمِ حسین منانے والوں پر حملہ دہشتگردی کی بدترین مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ سخت سیکیورٹی کے باوجود جلوس میں دہشتگردی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کی غزہ پٹی میں ایک نیے منصوبہ کی سازش

?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: والا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی انٹیلیجنس اہلکار خانیونس

امریکی سرکاری ملازمین کی فلسطین کے حامی طلباء تحریک کی حمایت کا اعلان

?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کے متعدد سرکاری ملازمین نے فلسطین اور غزہ کی

صیہونی اعلیٰ فوجی عہدیدار کے چونکا دینے والے انکشافات 

?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج کے سربراہ جنرل ایال زامیر نے ایک متنازع

پاکستان کا غزہ میں مستقل اور غیر مشروط سیزفائر کا مطالبہ

?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے غزہ میں مستقل اور غیر مشروط

زیادہ تر یورپی شہری روس کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کے خواہاں

?️ 8 جون 2023سچ خبریں:یورپی کونسل کے خارجہ تعلقات کے شعبے کی جانب سے 11

سی ٹی ڈی نے اہم  کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

?️ 21 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے اہم

پاکستان کا جنوب مشرقی افغانستان پر فضائی حملہ، 17 افراد ہلاک

?️ 22 فروری 2026 سچ خبریں:پاکستان نے افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے مختلف علاقوں کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے