پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں، آئی جی پنجاب عثمان انور کرپٹ آدمی ہے، پنجاب پولیس فورس نہیں رہی،سپیکر نے آئی جی سے متعلق ریمارکس کو حذف کروا دیا،بہاولنگر واقعے کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ یہ چیز قابل قبول نہیں، اسلام آباد بھی وزیر داخلہ کے ماتحت ہیں، یہاں بھی ریلی نکلیں گی، یہاں پر کسی بھی قسم کی دفعہ 144 کی ضرورت نہیں ہے۔

تین کروڑ سے زائد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، موجودہ حکومت فارم 47 کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے۔یہاں غیرقانونی وزیرداخلہ موجود ہے۔ بشریٰ بی بی کوشوکت خانم کے ڈاکٹرز دئیے جائیں، ہمیں سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز پر اعتماد نہیں ہے۔

بشریٰ بی بی کو ان کی مرضی کی طبی سہولتیں نہیں مل رہی ہیں۔ سابق خاتون اول کو جلد رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

بشریٰ بی بی کے اوپر ظلم و ستم ہورہا ہے، ان کو چھوٹے سے کمرے میں بند کیا ہوا ہے، انہیں میڈیکل ٹریٹمنٹس ان کی مرضی کی نہیں مل رہی، ان کے ٹیسٹ سرکاری ہسپتال سے کیے جارہے ہیں جہاں نتائج میں تبدیلی کرنے کے مواقع ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ ان کو رہا کیا جائے کیونکہ عدت نکاح کیس میں سرکاری وکیل کبھی ادھر بھاگتا ہے، کبھی ادھر، وہ بوگس کیس، ان کو میڈیکل سہولیات نجی ہسپتال شوکت خانم سے مہیا کی جائیں، ہمیں سرکاری ڈاکٹرز پر بھروسہ نہیں ہے۔

حکومت جان بوجھ کر اوچھے ہتھکنڈے کر رہی ہے ۔سابق خاتون اول کو علاج کی سہولتیں نہ فراہم کرکے حکومت عمران خان کو دباﺅ میں لانا چاہتی ہے ۔ہم نے کئی بار مطالبہ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو علاج کی سہولتیں ملنا ان کا بنیادی حق ہے ۔

مشہور خبریں۔

کملا ہیرس نے نیشنل گارڈ کی تعیناتی کو لاس اینجلس کے احتجاج کو "وحشی” قرار دیا

?️ 9 جون 2025سچ خبریں: سابق امریکی نائب صدر کمالہ ہیرس نے لاس اینجلس میں

قابضین کو جواب دینے کے لیے ہمارا پروگرام طے شدہ ہے: فلسطینی مزاحمتی تحریک

?️ 6 جون 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ایک ذریعے نے اس بات کی تردید

آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر کے سبب پاکستان کو قرضوں کی ادائیگیاں روکنی پڑ سکتی ہیں

?️ 14 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایک امریکی بینک نے خبردار کیا ہے کہ اگر

ٹرمپ انتظامیہ کی روسی پابندیوں کو کمزور کرنے کی کوشش

?️ 7 جون 2025سچ خبریں: واشنگٹن — وائٹ ہاؤس خاموشی سے کانگریس کے سینیٹرز پر

شہریوں کی ہلاکتیں چاہے یوکرین میں ہوں یا کشمیر اور افغانستان میں، ان کی ہمیشہ مذمت کی جانی چاہیے:منیر اکرم

?️ 5 مارچ 2022(سچ خبریں) رواں ہفتے کے آغاز میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی

پی ٹی آئی کی درخواست مسترد، پنجاب میں الیکشن کیلئے آر اوز بیوروکریسی سے لینے کا فیصلہ

?️ 10 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست

غزہ کے ہسپتالوں کے بارے میں اسرائیل کا دعویٰ جھوٹا

?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں حماس

بائیڈن اور وینتن یاہو کا ایک نیا مشورہ

?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے