لاہور(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس نے پاکستان میں تباہی مچانا شروع کر دی ہے ، صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 445 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 19 اومیکرون کیسز بھی شامل ہیں، صوبے میں کووڈ 19 کے مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے۔ پنجاب میں 1 ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے صوبے میں مزید 2 اموات ہوئیں۔اس عرصے میں پنجاب میں 18 اومیکرون کیسز سمیت 445 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، ساہیوال میں اومیکرون کے 5 اور اوکاڑہ میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اس وقت کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 152 ہے، صوبے میں مثبت کیسز کی شرح 6.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں 1 ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے، دوسرے مرحلے میں 2 کروڑ 67 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔
خیال رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں ہوش ربا اضافہ دیکھا جارہا ہے، این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 74 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس دوران مزید 13 اموات بھی ہوئیں۔
مشہور خبریں۔
انسانی حقوق کی نیلامی؛ میکرون نے ایلیسی پیلس میں بن سلمان کی میزبانی کی
جولائی
پاکستان میں مذہبی آزادی کے حوالے سے امریکی رپورٹ مسترد
جولائی
التنف میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے
جنوری
پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار
ستمبر
ڈالرز کی کمی کے شکار پاکستان کیلئے تشویش ناک خبر
دسمبر
پاکستان میں ہفتہ وحدت کی تقریبات
ستمبر
غزہ جنگ جاری رہی تو بھاری جانی نقصان ہوگا؛صیہونی فوج کے اعلیٰ افسر کا انتباہ
مئی
پاکستان کیساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی جانب اہم پیشرفت ہوئی، آئی ایم ایف مشن چیف نارتھن پورٹر
مارچ