پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے دائرہ اختیار میں اضافہ

?️

لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت کی جانب سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے دائرہ اختیار میں اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ کی منظوری سے سی ٹی ڈی کے دائرہ اختیار میں توسیع کی گئی ہے، جس کے تحت تحصیل کوہِ سلیمان، ڈیرہ غازی خان کو سی ٹی ڈی کے دائرہ اختیار میں شامل کرلیا گیا، تحصیل (ڈی ایکسکلوڈڈ ایریا) راجن پور بھی سی ٹی ڈی ڈیرہ غازی خان کے دائرہ اختیار میں شامل ہوچکا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی ڈیرہ غازی خان کا دائرہ اختیار اب ڈی جی خان پولیس ریجن کے تمام اضلاع پر محیط ہوگا، ڈی جی خان پولیس ریجن میں ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، لیہ اور راجن پور شامل ہیں، حالیہ فیصلے کے تحت 27 ستمبر 2019ء کے سابقہ نوٹی فکیشن میں ترمیم کردی گئی، محکمہ داخلہ کی سفارش اور کابینہ کی منظوری سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

دوسری طرف انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس لاہور میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز اور خدمت مراکز کی مجموعی کارکردگی، دیکھ بھال اور طے شدہ پروٹوکولز پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی فواد الدین ریاض، اے آئی جی کمپلینٹس احمد محی الدین موجود تھے جبکہ آر پی او شیخوپورہ ڈی آئی جی اطہر اسماعیل امجد اور ڈپٹی کمانڈنٹ پی سی سید محمد امین بخاری نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، آئی جی پنجاب نے شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ صاحب کے پولیس سٹیشنز اور خدمت مراکز میں مینٹینس، صفائی ستھرائی اور ساز و سامان کی بہتر دیکھ بھال یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس سٹیشنز اور خدمت مراکز میں آئی ٹی سسٹمز مکمل طور پر فنکشنل ہوں، عملے کی بائیومیٹرک حاضری یقینی بنائی جائے اور ریکارڈ کو محفوظ رکھا جائے، تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ روزانہ دوپہر 3 بجے سے 5 بجے تک لازمی طور پر تھانوں میں موجود رہیں اور شہری سائلین کے مسائل سن کر ان کا بروقت حل یقینی بنائیں، اجلاس میں ٹریفک لائسنسنگ اینڈ ڈرائیونگ سنٹرز میں شہریوں کے لیے سہولیات مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ شہریوں کو ترمیم شدہ ٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے مہم میں تیزی لائی جائے تاکہ قوانین پر عملدرآمد کو مثر بنایا جا سکے۔

مشہور خبریں۔

غزہ سے امریکہ کو نقصان

?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل مندوب نے

وزارت آئی ٹی نے قومی سائبر سیکیورٹی فریم ورک میں اصلاحات کا آغاز کردیا

?️ 2 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت آئی ٹی نے قومی سائبر سیکیورٹی فریم

امریکا کی بدنام زمانہ جیل، گوانتاناموبے سے پاکستانی بے گناہ قیدی کو رہائی کا اشارہ مل گیا

?️ 19 مئی 2021کیوبا (سچ خبریں)  امریکا کی بدنام زمانہ جیل، گوانتاناموبے جس میں ہزاروں

فلسطینی اسرائیل تنازعہ ایک نئے دور میں داخل

?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: حالیہ ہفتوں میں فلسطین اور صیہونی حکومت کے درمیان قائم

روس کے ساتھ تمام معاملات طے پا چکے ہیں جلد پہلا آرڈر دیں گے،مصدق ملک

?️ 14 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) روس کے ساتھ تیل درآمد کرنے کے تمام معاملات طے پا

صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین ۲

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:چونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم

نگران وزیرِاعظم کے تقرر سے متعلق مشاورت کیلئے وزیر اعظم، راجا ریاض آج پھر ملاقات کریں گے

?️ 11 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے وزیراعظم

پاکستان کی مدد: وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کا شکریہ ادا کیا

?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  کی جانب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے