?️
لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں پٹرولنگ کیلئے پہلی الیکٹرک گاڑی پنجاب کا اعزاز، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی تاریخ کے پہلی گرین پولیسنگ یونٹ کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گرین پولیسنگ یونٹ کی الیکٹرک پٹرولنگ گاڑی کا معائنہ کیا اور الیکٹرک وہیکل کو خود ڈرائیو کیا، لاہور میں پہلی جدید ترین بی وائی ڈی الیکٹرک ٹریفک سے پٹرولنگ کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو گرین پولیسنگ یونٹ اور الیکٹراک وہیکل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ماحول دوست الیکٹرک گاڑی کی رینج 410 کلومیٹر فی چارج ہے، الیکٹرک گاڑی 30 سے 80 فیصد تک تقریباً 30 منٹ میں تیزی سے چارج ہو جاتی ہے، الیکٹرک وہیکل میں سرویلنس کا جدید پی اے سسٹم، پولیس لائٹس، 360 ڈگری کیمرہ اور سپیڈ ڈیٹیکشن آلات نصب ہیں۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ پٹرولنگ پر مامور 103 گاڑیاں ماہانہ 28,000 لیٹر ایندھن استعمال، 7.42 ملین روپے خرچ ہوتے ہیں، الیکٹرک گاڑیوں سے سالانہ فی گاڑی تقریباً 4,500 لیٹر ایندھن کی بچت، آپریشنل لاگت میں کمی اور زیرو کاربن اخراج ہوگا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گرین پولیسنگ یونٹ کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کو بتدریج بڑھانے کی ہدایت کی اور گرین پولیسنگ یونٹ کو مرحلہ وار دیگر اضلاع میں شروع کرنے کیلئے اقدامات کا حکم دیا۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال ایندھن کے اخراجات میں کمی اور زیرو کاربن اخراج کا باعث بنے گا، گرین پولیسنگ صاف ستھری فضا اور گڈگورننس کے وژن کا عکاس ہے۔


مشہور خبریں۔
دنیا میں بھوک سے مرنے والوں کی تعداد
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے اداروں کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق
جولائی
پاکستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے: محسن نقوی
?️ 20 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا ہے کہ
اکتوبر
عبرانی میڈیا کا انکشاف: اسرائیل کا شام اور لبنان کی گہرائی میں بستیوں کی تعمیر کا بڑا منصوبہ
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے یہودی بستیوں
دسمبر
برطانیہ نے یمن کےصوبے شبوا میں فوجیوں کو کیوں زیادہ کیا ؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:مغربی ممالک بالخصوص امریکہ اور انگلستان صنعا کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ
اگست
گلانٹ نے نیتن یاہو کے ساتھ اختلافات کی وجوہات بیان کر دیں
?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی ریاست کے معزول وزیر جنگ یواف گلانٹ نے کہا کہ
نومبر
پنجاب: سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلبہ کیلئے خصوصی پیکیج منظور
?️ 24 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں
ستمبر
بائیڈن اور ہیرس کو امریکی ڈاکٹروں کا خط
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: اس ملک کے صدر جو بائیڈن اور کملا ہیرس کو
جولائی
چند گھنٹوں بعد ہی امریکا میں ٹک ٹاک سروسز جزوی طور پر بحال
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے چند گھنٹوں
جنوری