پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حکمت عملی بنا لی گئی

پعثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

🗓️

لاہور ( سچ خبریں )پاکستانی تحریک انصاف نے  بلدیاتی الیکشن کے حوالے  سے پنجاب کیلئے حکمت عملی بنالی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزراء کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے لیے ذمہ داریاں سونپ دیں ہیں اور صوبائی وزراء بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پارٹی کو متحرک کریں گے۔

قومی روزنامہ جنگ کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی جانب سے پنجاب کے صوبائی وزراء کو مختلف ڈویژن میں ذمہ داریاں دی گئی ہیں ، جہاں یہ وزراء بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پارٹی کو متحرک کریں گے اور ڈویژن کی سطح پر دیگر ضروری امور کو بھی دیکھیں گے ، اس ضمن میں انتخابی تیاریوں اور سرگرمیوں کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ بھی پیش کریں گے۔

معلوم ہوا ہے کہ وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید لاہور اور گوجرانوالہ کے امور کو دیکھیں گے، وزیر قانون راجہ بشارت کو راولپنڈی ڈویژن کے معاملات دیکھنے کی ذمہ داری دی گئی ہے ، مخدوم ہاشم جوان بخت بہاولپور ڈویژن اور وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک ڈی جی خاں ڈویژن کے معاملات کی نگرانی کریں گے، جب کہ فیصل آباد ڈویژن کے لیے صوبائی وزیر خیال کاسترو کو ذمہ داری دی گئی ہے اور سبطین خواں سرگودھا ڈویژن کے پارٹی امور کے ذمہ دار ہوں گے۔

ادھر خیبرپختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو اپنے گڑھ میں غیر متوقع شکست اور پارٹی امیدواروں میں اختلافات کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے صوبے کے وزیر اعلیٰ کو ہدایت کی کہ اگلے ماہ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی کے لیے پارٹی کی صفوں میں اتحاد کو یقینی بنایا جائے۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ، اس ملاقات میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اور صوبے میں پی ٹی آئی کے تنظیمی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے کے لیے پارٹی صفوں میں اتحاد اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کریں۔

مشہور خبریں۔

آزادی اظہار رائے کے امریکی کھوکھلے نعروں کا ایک اور ثبوت:سید حسن نصراللہ

🗓️ 26 جون 2021سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا

حماس ایک لافانی خیال

🗓️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:بدھ کی شام ایک تقریر میں اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی

صیہونیت نئے دور کا جھوٹا بت 

🗓️ 9 مئی 2024سچ خبریں: ایسے میں جب امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینی عوام کی حمایت اور

امریکہ اور مغربی ایشیا؛ ٹرمپ مشکل کا حصہ ہیں، حل نہیں

🗓️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل ٹروتھ سوشل

سعودی عرب کو صلح کے لیے اپنی سنجیدگی ثابت کرنا ہوگی

🗓️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:  یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے

جزیرہ تاروت کے باشندوں کے خلاف آل سعود کے نئے منصوبے

🗓️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی حزب اختلاف کی تنظیم نے آل سعود کی

بجلی کمپنیوں کی صارفین سے اضافی 8.5 ارب روپے وصول کرنے کی درخواست

🗓️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ٹیرف میں اضافے کے نہ ختم ہونے والے

پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا

🗓️ 20 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) قومی ائیر لائن پی آئی اے کے شیئر ہولڈرز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے