?️
لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کروانے کا بڑا فیصلہ کرلیا ہے، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر ہوں گے، ای وی ایم پر انتخابات کو لوکل باڈیز ایکٹ میں شامل کیا جائے گا۔ اے آروائی کے مطابق ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے لوکل باڈیز ایکٹ میں ترمیم کی منظور ی دے دی، جس کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر ہوں گے،ای وی ایم پر انتخابات کو لوکل باڈیز ایکٹ میں شامل کیا جائے گا،وفاق ای وی ایم پر انتخابات کا قانون بنا چکا ہے پنجاب میں بھی ای وی ایم کو الیکشن ایکٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ پنجاب حکومت دسمبر کے پہلے ہفتے تک بلدیاتی مسودہ جمع کروائے، نئے ترمیمی مسودے کے مطابق نئی حلقہ بندیاں قائم کرنی ہیں، اگر پنجاب حکومت بلدیاتی مسودہ جمع نہیں کرواتی تو الیکشن پرانی حلقہ بندیوں کے تحت ہونگے۔ اسی طرح الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے، جس کے تحت 17 اضلاع میں 37 ہزار 752 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا، 2 ہزار 544 امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لیے، تحصیل چیئرمین، مئیر کے لیے 689 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، ویلیج اورنیبر ہڈ کونسلوں میں جنرل نشستوں کے لیے 19 ہزار282 امیدوار ہیں، خواتین نشستوں کے لیے 3905 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، مزدور کسان کی نشستوں کے لیے 7513 امیدوار فائنل کیے گئے جبکہ یوتھ کی نشست کے لیے 6081 امیدوار میدان میں ہیں، اسی طرح اقلیتی نشستوں کے لیے 282 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا۔
مشہور خبریں۔
زلزلے میں اب تک 6234 افراد ہلاک ہوچکے ہیں: ترکی
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:الجزیرہ نے بدھ کی صبح اعلان کیا کہ شام کے زلزلے
فروری
مری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے سول آرمڈ فورسز سے مدد طلب کی
?️ 8 جنوری 2022مری (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملک کے پُرفضا مقام مری میں
جنوری
لیکن ہماری حکومت کی اولین ترجیح کم آمدنی والوں کی مدد کرنا ہے
?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فراش ٹاؤن
نومبر
امریکہ فوجیوں کے لئے ایک اور درد سر
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی انٹیلی جنس حکام نے چینی مالویئر کی نشاندہی کی ہے
جولائی
سوڈان کے بارے میں بارے میں اقوام متحدہ کا بیان
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کل پیر کو
جون
رانا ثناءاللہ کی پریس کانفرنس،عمران خان پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
?️ 21 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے
اگست
اسحاق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے کل ترکیہ روانہ ہوں گے
?️ 20 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل
جون
عارضی جنگ بندی جنگ کو روکنے کے لیے اہم سمجھوتہ
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی
نومبر