?️
لاہور(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت گرگئی تو تمام حکومتی جماعتوں کا نقصان ہوگا،ہم نہیں چاہتے کہ پنجاب میں حکومت گرجائے،پیپلزپارٹی نے کبھی عدم اعتماد کی بات نہیں کی ،عثمان بزدار حکومت پانچ سال مدت پوری کرے گی،ہمارے تعلقات کی وجہ سے پی ٹی آئی کو سینیٹ الیکشن میں بہت فائدہ ہوا۔
انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ اپنی دکانداری کیلئے ہمارے خلاف چیزیں کرتے ہیں، سینیٹ الیکشن میں ہمارے تعلقات کی وجہ سے پی ٹی آئی کو بہت زیادہ فائدہ ہوا،ہمارے تعلقات کی وجہ سے پنجاب میں سینیٹ الیکشن میں سودے بازی نہیں ہوئی، ہمیں سینیٹ الیکشن سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کی حکومت پر جب مشکلات آئیں ہم نے سہارا دیا، ہم نہیں چاہتے کہ پنجاب میں حکومت گرجائے،اگر پنجاب حکومت گرتی ہے تو اس کا نقصان تمام پارٹیوں کو ہوگا،عثمان بزدار سے میرا تعلق بہت پرانا ہے، عثمان بزدار کے والد ہماری جماعت میں تھے انہوں نے کہا تھا کہ عثمان بزدار کا خیال رکھنا، عثمان بزدار کے راستے میں جو بھی رکاوٹیں ہوتی ہیں ان کو مشورے دیتے رہتے ہیں، جن لوگوں نے ہمارے مشورے نہیں مانے انہوں نے بہت نقصان اٹھایا، عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری نئے آئے ہیں، یہ ٹیم محنتی ہے،اب فیاض الحسن چوہان ہی وزیراطلاعات رہیں گے اس بار وہ پکے آئے ہیں۔
آصف زرداری کے ساتھ ہماری ورکنگ ریلیشن بہت اچھی تھی،آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے کئی بار ملاقات ہوئی ہے۔پیپلزپارٹی نے ہمارے ساتھ کبھی پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے نقصان ہورہا ہے، مہگائی کو کم کرنے کے اقدامات کررہے ہیں، لوگوں کا روزگار لیول بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، شہبازشریف نے دس سالوں میں صرف ڈرامے کیے، اپنے دور حکومت میں خود فنڈ جاری کرواتا اور رپورٹ لیتا تھا، ہمارے دور میں 32ہزار کلومیٹر سڑکیں تعمیر کی گئیں۔
مشہور خبریں۔
واقعی حجاج کون ہیں؟
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: ایک ممتاز فلسطینی کارکن نے ایکس چینل پر ایک پوسٹ شائع
جون
عیدالاضحی پر سمارٹ لاک ڈاون لگ سکتا ہے
?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے
جولائی
گرین لائن بسیں کراچی پہنچ گئیں
?️ 19 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں)چین کے تعاون سے گرین لائن منصوبے کی چالیس بسیں
ستمبر
جنگ بند ہوسکتی ہے پر صلح ممکن نہیں:یمنی ماہرین
?️ 8 فروری 2021سچ خبریں:یمنی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے امریکی صدر نے کہا
فروری
بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کا مودی اور انٹیلی جنس اداروں کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے صدر ملک ارجن
مئی
رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری پر سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کی وجہ ؟
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:نیوز ذرائع نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ سعودی
ستمبر
اثاثوں اور زمین الاٹمنٹ کیس، نیب کی عثمان بزدار کے خلاف تحقیقات کا آغاز
?️ 2 نومبر 2022ڈیرہ غازی خان: (سچ خبریں) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اثاثوں
نومبر
غزہ میں بائیڈن کے دورہ مقبوضہ فلسطین کے خلاف احتجاجی ریلی
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے مقبوضہ فلسطین کے دورے کی
جولائی