?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پنجاب حکومت نے اپنے ہر منصوبے میں خواتین کو ترجیح دی ہے۔
خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت دنیا بھر کی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،آج کا دن ہر اس عورت کے نام جو باہمت، باصلاحیت اور جرأت مند ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج عورت ہر شعبہ زندگی میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے، خواتین سیاست،فوج، عدلیہ سمیت تمام شعبوں میں لیڈ کر رہی ہیں، پنجاب مریم نواز کی قیادت میں خواتین کے لیے تاریخی اقدامات کر رہا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ ایک خاتون ہے اس لیے وہ خواتین کے مسائل کو سنجیدگی سے لے رہی ہے، پنجاب کی عورت پہلے خود کو اتنا محفوظ نہیں سمجھتی تھی جتنی وہ آج محفوظ ہے، پنجاب حکومت نے اپنے ہر منصوبے میں خواتین کو ترجیح دی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو عورت کی حکمرانی کے خلاف بولتے تھے آج وہ مریم نواز کے اقدامات کی تعریفیں کرنے پر مجبور ہیں، مریم نواز نے سیاستدانوں کو عوام کی خدمت کرنے کا ٹرینڈ دیا ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں اب کسی خاتون کی طرف بری نظر سے دیکھنے کی کسی کی جرأت نہیں


مشہور خبریں۔
کوششوں کے باوجود چین میں جرمن سرمایہ کاری میں اضافہ
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:غیر انحصاری سیاسی بحث کے باوجود چین میں جرمن سرمایہ کاری
ستمبر
صیہونی حکومت کی مغربی کنارے میں فوجی ڈیٹرنس بحال کرنے کی کوشش
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سیکورٹی حلقوں نے مستقبل قریب میں مغربی کنارے
جون
امریکہ، عراق میں بجلی کے بحران کی سب سے بڑی وجہ
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:موسم گرما کی گرمی اور بجلی کی بندش عراق کے مستقل
جولائی
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ضمنی انتخابات ملکر لڑنے پر اتفاق
?️ 23 اگست 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان
اگست
آبنائے ہرمز میں متبادل راستوں سے متعلق امریکی دعوے جھوٹے ہیں: المیادین
?️ 18 اگست 2026سچ خبریں:المیادین کے نامہ نگار نے آبنائے ہرمز کی موجودہ صورت حال
اگست
بھارت کے یکطرفہ جارحانہ اقدامات، وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم
?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے یک طرفہ
اپریل
برطانوی بادشاہ کی تاجپوشی پر عوام کے162 ملین پاؤنڈ خرچ:لندن کی سرکاری رپورٹ
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی پر 162 ملین پاؤنڈ خرچ ہوئے
مئی
امریکہ کی مشرقی یورپی بحران فائدہ اٹھانے کی کوشش
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں:یوکرین بحران امریکہ کے لیے ایک موقع بن چکا ہے تاکہ
نومبر