پنجاب بھر میں مستحق افراد کیلئے مفت افطار کا اہتمام ہوگا۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں 2 ہزار مستحق افراد کیلئے مفت افطار کا اہتمام کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی طرف سے افطار دستر خوان کا انتظام کیا جارہا ہے، کسی قسم کی غیرمعیاری چیزوں کی کوئی شکایت نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر تحصیل میں 2 ہزار مستحق افراد کیلئے مفت افطار کا اہتمام کیا جائے گا، بہترین انتظامات پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، مریم نواز کی طرف سے افطار دستر خوان کا انتظام کیا جارہا ہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اس رمضان بچت بازار سے لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں، بچت بازار کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں موصول ہوئی، لاکھوں افراد رمضان بچت بازار سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ رمضان بچت فیسٹیول میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے، نگہبان رمضان کارڈ کے ذریعے عوام کو رقوم کی منتقلی جاری ہے، 25 اضلاع میں 36 رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں، ماہ رمضان میں مزدور طبقے کیلئے الاؤنس 3 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کردیا۔

پاک بھارت میچ کے سوال پر اُن کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے ہمارے کھلاڑی جم کر کھیلیں گے، امید ہے ہمارے کھلاڑی محنت سے لڑیں گے اور مقابلہ کریں گے، کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ بھرپور مقابلہ کریں، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، عثمان کے ایکشن سے آئی سی سی کو مسئلہ نہیں، بھارت کو ہے۔

مشہور خبریں۔

صدر زرداری نے وزیراعظم آزادکشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری دی

?️ 25 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری

کسی کرپٹ کو کسی صورت میں این آر او نہیں  دیں گے: فیاض چوہان

?️ 3 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے

آیت اللہ خامنہ ای نے اربعین زائرین کی میزبانی پر عراقیوں کا شکریہ ادا کیا

?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں:ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اربعین ابا

مقاومت کو مورد الزام ٹھہرانا تاریخ میں تحریف اور شہدا کی توہین ہے: ولید جنبلاط

?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں: ولید جنبلاط، لبنان کی ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سابق سربراہ

لاوروف نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے لیے روس کی شرط کا اعلان کیا

?️ 18 اگست 2022سچ خبریں:    روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کو

مزاحمت کا پرچم بلند رہے گا : شیخ محمد یزبک

?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے شرعی بورڈ کے سربراہ شیخ

پاکستان میں موجود ویکسین کورونا کو روکنے میں موثر ہے:ڈاکٹر فیصل سلطان

?️ 2 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) طبی ماہرین نے کووڈ-19 ویکسین کے غیرمؤثر ہونے

یمن پر صہیونی حملے کی ہولناک داستان؛اقوام متحدہ کے عہدیدار کی زبانی

?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے یمن کے غیر عسکری بنیادی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے