?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا، بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی چار رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی،ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر وں کی ٹیم میں ڈاکٹر عمرفاروق، ڈاکٹر الطاف حسن ،ڈاکٹر تاشفین امتیاز اور ڈاکٹر علی عارف شامل تھے۔
ڈاکٹروں کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کانوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم ایک گھنٹے تک جیل میں رہی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ مرتب کریگی۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ٹینٹس بیماری کی عرصے سے شکایت رہی ہے۔بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج اور پمز کی میڈیکل ٹیم پہلے بھی اس بیماری کی دوائیاں تجویز کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا ءکی جانب سے عمران خان کے طبی معائنے کیلئے پرائیویٹ ڈاکٹرز سے چیک اپ کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ٹنائٹس کی شکایت تھی۔ہمیں اطلاعات موصول ہوئیں تھیں کہ آج اڈیالہ جیل میں پمز ہسپتال کی میڈیکل ٹیم بانی پی ٹی آئی کے کانوں کا معائنہ کریگی۔
ہم نے اس حوالے سے جیل حکام سے رابطہ کیاگیا تھا لیکن جیل حکام نے ہمیں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں فراہم کیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جیل حکام سے بار ہا کہنے کے باوجود بھی بانی پی ٹی آئی کوڈاکٹر کی رسائی نہیں دی جا رہی تھی۔ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کانوں کا معائنہ پرائیویٹ ڈاکٹروں کی ٹیم کے ذریعے معائنہ کرایا جائے۔
ٹنائٹس کان کا انفیکشن ہوتا ہے اور اس سلسلے میں چیک اپ ہونا ہوتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو 4 نومبر سے ابھی تک ذاتی ڈاکٹر تک رسائی نہیں دی جا رہی تھی حالانکہ اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم بھی موجود تھا۔ یہ بنیادی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال تھی۔وکیل فیصل چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہماری آخری ملاقات پچھلے منگل کو ہوئی تھی جبکہ ہفتہ کو بچوں سے بات بھی نہیں کرائی گئی تھی۔ اس سلسلے میں توہین عدالت کی ایک پٹیشن لگی تھی اور منگل کو بھی ایک اور پٹیشن لگی ہوئی تھی۔


مشہور خبریں۔
صنعاء کا سب سے بڑا اسلحہ خانہ کہاں ؟
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی اشاعت فارن پالیسی نے ایک رپورٹ میں یمنی فوجی
جولائی
شامی دہشت گرد یوکرین کے راستے میں
?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں: پوٹن سے لے کر روسی انٹیلی جنس سروس اور غیر سرکاری
مارچ
شمالی شام میں پیش رفت کے پیغامات، کیا ام المعارک شہر ادلب سے نزدیک ہو گیا ہے؟
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں: سرمدا شہر ادلب کے شمالی مضافات میں واقع ہے جو
اکتوبر
ترک فوج بھاری ہتھیاروں کے ساتھ شام میں داخل
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں: گزشتہ شب اتوارکو ترک فوج بھاری ہتھیاروں، توپ خانے اور
اگست
واٹس ایپ کا نیا فیچر، اب صارفین پیغامات کا اپنی پسندیدہ زبان میں ترجمہ کرسکیں گے
?️ 25 ستمبر 2025 سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے
ستمبر
القدس شوٹنگ آپریشن میں صیہونی فوجی ہلاک
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی استقامت کاروں کی فائرنگ
اکتوبر
سلامتی کونسل کی یمنی انصار اللہ کے خلاف عائد پابندیوں میں توسیع
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کی عوامی اور سعودی
مارچ
اطالوی جہاز لائف سپورٹ عالمی لچکدار بیڑے میں شامل
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: غیر سرکاری اطالوی تنظیم Emergency اپنا ایک بڑا سرچ اینڈ
ستمبر