?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا تحریک انصاف کے جلسے پر طنزیہ ردعمل سامنے آگیا۔
عظمی بخاری نے پشاور میں صوبائی حکومت کی جانب سے منعقدہ جلسے میں پی ٹی آئی کارکنوں کے علی امین گنڈا پور کیخلاف احتجاج، نعرے بازی اور بوتلیں اچھالنے پر کہا کہ بدتمیزی کی دوائی خود استعمال کرکے مزہ تو آرہا ہوگا؟
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ ہائے ہائے یہ کیا سن رہی ہوں؟ جوتیوں میں دال بٹنی شروع ہوگئی ہے۔ عظمی بخاری نے جلسہ گاہ میں علی امین گنڈا پور کے خلاف نعرے لگنے پر ہنسنے والے اموجی بھی شیئر کیے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ساری صوبائی حکومت، پورے پاکستان سے حاضریاں لگوانے کے باوجود جلسہ گاہ میں حاضری کے پرسوز مناظر ہیں۔
عظمی بخاری نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں کچھ نہیں کہہ رہی،آپ خود دیکھیں کر 15 سے 20 لاکھ لوگ گن لیں۔


مشہور خبریں۔
عالمی تیل منڈی پرسعودی تیل تنصیبات پر حملوں کے اثرات
?️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:بلومبرگ نیوز نے اطلاع دی ہے کہ یمنی فورسز کے سعودی
مارچ
صہیونی حکومت کے شام پر 5 گھنٹوں میں 60 حملے
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی حکومت نے گزشتہ رات دمشق کے مضافات میں 60 سے
دسمبر
محمد احمد اویس قریشی کو ایک بار پھر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب لگانے کا فیصلہ
?️ 6 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں) تحریک انصاف نے احمد اویس کو ایک بار پھر ایڈووکیٹ
اگست
مری واقعے سے ہمیں سبق ملا ہے: وزیر داخلہ
?️ 11 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ
جنوری
اسرائیلی فوجیوں میں بڑھتا ہوا نفسیاتی بحران
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے سابق دماغی صحت کے شعبے کے سربراہ
جولائی
بن لادن کے سینئر مشیر کی افغانستان واپسی؛ اماراتی میڈیا کا دعوی
?️ 31 اگست 2021سچ خبریں:ایک اماراتی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ دہشت گرد گروہ
اگست
راولپنڈی میں الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے منصوبہ تیار
?️ 26 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میں شہریوں کی سفری سہولت کے لئے الیکٹرک
اکتوبر
پاکستانی عوام آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے منتظر ہیں
?️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی
دسمبر