پرویز الہٰی کی اہلیہ نے این اے 64 کے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہی نے گجرات کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 64 کے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ قیصرہ الہی کو انتخابات میں کامیاب امیدوار ڈکلئیر کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتخابی رزلٹ فارم 45 کے مطابق جاری کیا جائے، این اے 64 سے کامیاب امیدوار کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ انتخابی عمل میں درخواست گزار کے انتخابی عمل میں مختلف اقدامات کے زریعے رکاوٹیں کھڑی گئیں۔

مزید کہا گیا کہ میرے پاس تمام فارم 45 موجود ہیں، فارم 45 کے مطابق مجھے ایک لاکھ 61 ہزار 976 ووٹ ملے، جبکہ جبکہ کامیاب قرار دئیے گئے امیدوار نے صرف 30721 ووٹ لیے۔

مؤقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کو فارم 47 کی تیاری کے وقت ار او آفس میں جانے نہیں دیا گیا، میڈیا سے میری ہار کا معلوم ہوا۔

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے میری درخواست پر میری موجودگی میں ار اوکو انتخابی نتائج تیار کرنے کی ہدایت کی گئی، آر او کے پاس موجود فارم 45 ہمارے فارم 45 سے مختلف تھے۔

مزید کہا گیا کہ اسی دوران آر او نے دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردیا، الیکشن کمیشن نے بھی اس حوالے سے دی گئی درخواست کو مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق گجرات کے حلقے این اے 64 سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین ایک لاکھ 5 ہزار 205 ووٹ لے کر کامیاب رہے تھے، جبکہ قیصرہ الہیٰ 80 ہزار 946 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہی تھیں۔

مشہور خبریں۔

امریکی تھنک ٹینک: شام پر پابندیاں اٹھانے سے القاعدہ مضبوط ہو گی

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: امریکن انٹرپرائز انسٹی ٹیوٹ کے ایک ماہر نے شام پر

کیف اور تل ابیب کے لیے وائٹ ہاؤس کی امداد

?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے جمعرات کی صبح خبر دی ہے کہ وائٹ

تخت و تاج کے لیے جاسوسی

?️ 20 دسمبر 2022سچ خبریں:اپنے تخت کو محفوظ رکھنے کے لیے، سعودی رہنما صیہونی حکومت

امریکی پائلٹ کی ریسکیو کہانی جھوٹ ہے، ٹرمپ جھوٹا ہے: عطوان 

?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں:عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے امریکی پائلٹ کی مبینہ ریسکیو

اسرائیل شام کی افراتفری سے پریشان 

?️ 16 مارچ 2025سچ خبریں: Ynet نیوز سائٹ نے ایک مضمون میں کہا ہے کہ بشار

کبھی بھی اداکارہ بننا نہیں چاہتی تھی، طوبیٰ انور کا خود سے متعلق انکشاف

?️ 28 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ طوبیٰ انور نے انکشاف کیا ہے

نہروں کے مسئلے پر بات ہمارے ہاتھ سے نکلی تو ہر قسم کی کال دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

?️ 22 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نہروں کے

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 25 خوراج ہلاک، 5 جوان شہید

?️ 26 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے