?️
لاہور: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو نے گجرات اور منڈی بہاالدین کے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ طور پر غبن میں ملوث ہونے پر پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پرویز الہٰی پر ان کے دورِ وزارت اعلیٰ کے دوران متعارف کرائے گئے ترقیاتی منصوبوں میں اپنے قریبی ساتھی، پنجاب کے سابق وزرائے اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری اور پنجاب اسمبلی کے سابق سیکریٹری محمد خان بھٹی اور سابق ایکس ای این رانا اقبال کے ذریعے کروڑوں روپے کمانے کا الزام ہے۔
چوہدری پرویز الٰہی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) کی جانب سے شروع کیے گئے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کے سلسلے میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
نیب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محمد خان بھٹی اور رانا اقبال کی نگرانی میں گجرات اور منڈی بہاالدین میں ترقیاتی منصوبوں کو بنانے اور ان کا ٹھیکا دینے میں رشوتیں حاصل کرنے کے لیے ایک گٹھ جوڑ کام کر رہا تھا۔
زیادہ تر منصوبے معاہدوں کی مکمل رقم حاصل کرنے کے بعد بھی ادھورے رہ گئے ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ نے براہ راست محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو 184 اسکیموں کی جلد منظوری کے احکامات جاری کیے جو سرکاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہیں۔
نیب کی تحقیقاتی ٹیم اس حوالے سے پرویز الہٰی کے خاندان کے کچھ افراد، سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی اور دیگر کے کردار کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔
اس سے قبل پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ وہ مزید مقدمات کا سامنا کرنے کو تیار ہیں لیکن پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں اپنے خلاف مقدمات درج کروانے والوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ میں مسلح افواج کے ساتھ ہوں اور جو لوگ فوج کے خلاف ہیں ان سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
پیجر دھماکے کی تفصیلات سے لے کر علاقائی ترقی میں امام خامنہ ای کے کردار تک
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم
جولائی
یوکرائن بحران اور آزاد دنیا کا دوغلہ پن
?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن میں پیش آنے والے واقعات نے آزادی اور انسانی حقوق
مارچ
جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے
?️ 7 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور
اکتوبر
اسلامی ممالک نے کن اسرائیلی برانڈز اور اشیاء کا بائیکاٹ کیا؟
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کے تناظر
نومبر
صدر عارف علوی کا نگراں وزیر اعلی کے تقرر کے لیے عمران خان اور شہاز شریف کو خط
?️ 4 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وزیر اعظم کے
اپریل
غزہ میں دوہرے معیار کا الزام
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:Ursula von der Leyen نے برسلز میں یورپی یونین کے سفیروں
نومبر
ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدوار کے طور پر بائیڈن کی جگہ ہیرس اہم انتخاب
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: ایک نئے سروے کے مطابق اگر امریکی صدر جو بائیڈن
جولائی
فرانس میں غیر ملکیوں کے حقوق کی پامالی میں نمایاں اضافہ
?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:فرانس میں غیر ملکیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں میں 2019
اپریل