?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مجھے یہ سننے کا شوق ہے کہ پاکستان کی ورک فورس بہت زیادہ اسکلڈ ہے، میں نہیں چاہتی کہ کوئی کہے پاکستان کی لیبر سب سے سستی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہاہے کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، نوجوانوں کو با اختیار بنانا ترجیح ہے، آبادی کا بہت بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، گلف میں سب سے مشکل جاب پاکستانی کرتے ہیں، پنجاب کی خواتین کیلئے ہم نے پروگرام شروع کیا، اسکلز پروگرام سے 2 لاکھ سے زائد بچوں کو ٹریننگ ملی، بہت سارے بچے ٹریننگ کے بعد پرواز کرنے کو تیار ہیں، پرواز کارڈ سے 3 لاکھ فی بچہ جو ٹرین ہوا ہے، بہت سے بچے ای بزنس شروع کر کے کما رہے ہیں، شیخوپورہ میں ہم نے گارمنٹس سٹی بنائی ہے، ایک ہزار بچوں کو ٹرین کیا ہے۔
مریم نواز کا کہناتھا کہ سعودی عرب سے 45 ہزار جابز کی ڈیمانڈآئی ہے، جن بچوں کو ٹرین کر رہے ہیں ان کو باہر بھی بجھوا رہے ہیں، جن بچوں نے ٹریننگ حاصل کیں وہ آج کما رہے ہیں، ہم نے موبائلز لیب بنوائی تاکہ لوگوں کو ریاست کے پاس نہ آنا پڑے، پنجاب میں لوگوں کا ان کے گھروں کی دہلیز پر علاج ہوتا ہے، واسا پنجاب میں گھروں کو فری پانی فراہم کر رہا ہے، خواتین کیلئے ہم نے موبائلز پولیس اسٹیشنز بنا دیے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا مقصد تھا کہ ریاست خودچل کر عوام کے پاس جائے، پاکستان کی لیبر کو جوکام بھی ملتا ہے کرتے ہیں، مجھے یہ سننے کا شوق ہے کہ پاکستان کی ورک فورس بہت زیادہ اسکلڈ ہے، میں نہیں چاہتی کہ کوئی کہے پاکستان کی لیبرسب سے سستی ہے، ان اسکلڈ ہونے کی بچوں کو بھاری قیمت چکانی پڑتی ہے، چاہتی ہوں بین الاقوامی اور ڈومیسٹک سطح پر ایک پہچان ہو، خواجہ سرا بہت بڑی کمیونٹی ہے، ان کا ہاتھ پکڑنا پڑے گا، خواجہ سراوں کیلئے جو مجھ سے ہوا میں کروں گی، مزدور بھی محنتی ہیں مگران کی اجرت کم ہوتی ہے، ہم نے برین ڈرین نہیں برین گرین کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پرواز کارڈ سے ہم 3لاکھ روپے دیں گے، 3 لاکھ روپے کا قرض سود فری ہو گا، ہم نے ایکسپورٹ بڑھانی ہے، سب سے بڑی ایکسپورٹ شاندار ذہن ہیں جو ہم ایکسپورٹ کر سکتے ہیں، پرواز کارڈ، 50 ہزار نوجوانوں کو بلاسود قرض فراہم کریں گے، ریاست نوجوان کو مواقع تک لے کر جائے گی۔


مشہور خبریں۔
ایران کے سامنے ایک عرب ملک کا اسٹریٹجک موڑ
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف عالمی اقدامات بالخصوص بین الاقوامی فوجداری عدالت
مئی
امریکہ نے روس پر پابندیاں لگا کر غلطی کی: گلوبل ٹائمز
?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں: روس کو سزا دینے اور اس پر پابندیاں لگانے کے
مارچ
امریکی وعدوں اور افغان پناہ گزینوں کی نامعلوم قسمت کی برزخ
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں: سابق افغان صدر کی معزولی اور طالبان کے کابل پر
فروری
غزہ جنگ میں نسل کشی کے لیے امریکہ نے دئے صیہونی حکومت کو نئے ہتھیار
?️ 25 جون 2024سچ خبریں: امریکہ نے ایک بار پھر بچوں کو قتل کرنے والی صیہونی
جون
ایٹمی سائنسدان کی سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین کی جائے گی: شیخ رشید
?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر کی سرکاری اعزاز
اکتوبر
عمران خان کی فوجی تنصیبات پر حملے کی مذمت، تحقیقات کا مطالبہ
?️ 19 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فوجی
مئی
سید عمار الحکیم نے سعودی عرب کا سفر کیا
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: سید عمار الحکیم قومی حکمت تحریک کے رہنما اور
اگست
سینٹ کام کی آبنائےہرمز میں بارودی سرنگوں کے حوالے سے بیان بازی
?️ 28 اگست 2026سچ خبریں: امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر بریڈ کوپر
اگست