پرانے زمانے کی بات ہے سیالکوت آتا تو کاروباری حضرات کرکٹ بیٹ تحفے میں دیتے،خواجہ آصف

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پرانے زمانے کی بات ہے سیالکوٹ آتا تھا ہمارے کرکٹ بیٹ بنانے والے کاروباری حضرات کرکٹ بیٹ تحفے میں دیتے تھے۔ 

خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ موصوف پاکستان اور بیرون ملک میں یہ بیٹ بیچ دیتے تھے،قوم ایسے ہی پریشان ہو رہی ہے،شرم حیا سے پرانا فارغ ہے۔

قبل ازیں خواجہ آصف نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات اور بیک ڈور رابطوں کی خبروں کی تردید کی ،وزیر دفاع نے کہا کہ انکے ساتھ کسی قسم کا رابطہ نہیں،قطعاََ طور پر مذاکرا ت نہیں ہو رہے ہیں،مارچ اپریل میں الیکشن کیلئے بیک ڈور رابطے پروپیگنڈا ہے۔

قانون اور آئین کے مطابق انتخابات ہوں گے،4 ماہ قبل وزیر اعظم نے ایک کمیٹی بنائی تھی جس کی ذمہ داری مجھے سونپی گئی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قانون اور آئین کے مطابق اگلے ماہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی ہو گی۔پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے،اب پاکستان کو عالمی سطح پر نارمل ملک کی طرح ٹریٹ کیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ کوئی حکومتی نمائندہ توشہ خانہ سے تحفہ نہیں لے سکتا،حکومت چاہے تو اسے نیلام کرے یا کسی ادارے کو دے۔ 6 اور 7 ماہ سے وزیر اعظم کو جو تحفے ملے وہ محفوظ ہیں۔

عمران خان کی خواہش تھی کہ اپوزیشن کو ٹارگٹ کریں۔عمران خان کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے۔پنجاب اسمبلی کا سلسلہ زیادہ دیر چلنے والا نہیں،چوہدری پرویز الٰہی کا عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونا انکے وارے میں نہیں ہو گا،یہ پرویز الٰہی کا خیال کریں وہ کسی اور جگہ نہ چلے جایئں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ جو سامنے حالات آ رہے ہیں ان میں جھوٹ کی گنجائش نہیں ہو گی۔انکی کوشش تھی فیٹف قانون بھی اپوزیشن کو ٹارگٹ کرنے کیلئے استعمال کریں۔پورے ملک سے کل 30 سے 32 ہزار لوگ احتجاج کیلئے باہر نکلے تھے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ نے لگائی ایران کے پیٹرو کیمیکل سیکٹر پر پابندیاں

?️ 1 اگست 2022سچ خبریں:  امریکی محکمہ خزانہ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ

غزہ کے لیے یمن کی حمایت اسرائیلی حملوں سے متاثر نہیں ہوگی: انصار اللہ

?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: یمن کی سیاسی دفتر انصار اللہ تحریک نے ایک بیان

سنی اتحاد کا الیکشن کمیشن سے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ

?️ 7 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین محمد حامد رضا

اسرائیل کا جدید ترین ٹیکنالوجی سائنسی ادارہ ویزمان انسٹی ٹیوٹ ایرانی حملے کا شکار

?️ 17 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ڈرونز اور

الیکشن کمیشن کی تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

?️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ

شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر سیکریٹری دفاع، داخلہ کل ذاتی حیثیت میں طلب

?️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی

تین اہم علاقوں میں پولیو کے بڑھتے کیسز پر ماہرین کو تشویش

?️ 19 مئی 2024 کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اور افغانستان کے تین اہم علاقوں میں پولیو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے