?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے حکومتی فیصلے کی روشنی میں چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری کا نوٹس لے لیا، وضاحت کے لیے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو اگلے اجلاس میں طلب کر لیا ہے.
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے جنید اکبر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں چینی کی درآمد اور برآمد کا معاملہ زیر بحث آیا چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے کہا کہ پہلے چینی ایکسپورٹ کرکے کماتے ہیں، ایکسپورٹ سے چینی بھی مہنگی ہو جاتی ہے، بعد ازاں قلت کا رونا روکر اور نرخوں کو مستحکم کرنے کے نام پر چینی پھر امپورٹ کی جاتی ہے، یہ کھیل کئی دہائیوں سے جاری ہے.
پی اے سی کے رکن معین عامر نے کہا بار بار ایسا ہورہا ہے، چینی کے معاملے پر ہمیں ایکشن لینا چاہیے کمیٹی رکن ثناءاللہ مستی خیل نے کہا کہ یہ عمل عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ہے، یہ چند لوگوں کو نوازنے کا ایک طریقہ ہے، یہاں صرف مافیا کو نوازا جا رہا ہے اور غریب عوام کو رلایا جا رہا ہے چیئرمین کمیٹی جنید اکبرنے کہا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری پر اگلے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کو بلائیں گے.
یاد رہے کہ جولائی کے اوائل میں ملک میں چینی کی قیمت نے ڈبل سنچری مکمل کرلی تھی ادارہ شماریات کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی گزشتہ ہفتے تک چینی کی فی کلو اوسط قیمت 184 روپے 92 پیسے تھی جب کہ ایک سال قبل چینی کی اوسط قیمت 145 روپے 88 پیسے کلو تھی. حکومت نے پچھلے سال جون تا اکتوبر 2024 ساڑھے 7 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی جب کہ گزشتہ ماہ 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا وزارت غذائی تحفظ کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے چینی درآمدکا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس چھوٹ کی اجازت نہ ملنے پر حکومت نے چینی درآمد روک دی تھی.


مشہور خبریں۔
جہانگیرترین کیخلاف کیس قانون کے مطابق چلے گا: شہزاد اکبر
?️ 2 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر
اپریل
یمن کے خلاف امریکی اور برطانوی تازہ ترین جارحیت
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: المسیرہ ٹی وی چینل نے یمن کے مغرب میں واقع
جنوری
وعدہ ہے وزیراعظم بن گیا تو کسی سے سیاسی انتقام نہیں لوں گا، بلاول بھٹو
?️ 23 جنوری 2024چینوٹ: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول
جنوری
اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری
?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ پٹی کے وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ
اکتوبر
عمران خان اگر ملنا چاہیں گے تو سوچ سمجھ کر ملاقات کا فیصلہ کروں گا
?️ 29 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان
دسمبر
اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر نے باغی فوج کے خلاف اہم بیان جاری کردیا
?️ 17 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر نے باغی فوج
مئی
افغان لڑکیوں کو تعلیم سے محروم رکھنا ناقابل معافی ہے:70 ممالک
?️ 21 مارچ 2023سچ خبریں:دنیا کے 70 سے زائد ممالک اور یورپی یونین نے مشترکہ
مارچ
اسلام آباد کچہری کے باہر پولیس کی گاڑی پر خُودکش دھماکے میں 12 افراد شہید، 27 زخمی
?️ 11 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کے علاقے جی الیون میں کچہری
نومبر