?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی اداے (ایف آئی اے) کو ہدایت دی ہے کہ نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (این ٹی ایل) کا گزشتہ 15 سال کا مالیاتی ریکارڈ قبضے میں لے لیں۔
رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کی زیر سربراہی ہونے والے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کو بتایا گیا کہ نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ، وزارت داخلہ اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کے دفتر کو مالیاتی دستاویز تک رسائی نہیں دے رہا۔
نور عالم خان نے اس معاملے پر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے تحت تمام حکومتی محکمے اے جی پی دفتر سے اپنے اکاؤنٹس کا آڈٹ کروانے کے پابند ہیں۔
انہوں نے سیکریٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ کو یہ بھی ہدایت کی کہ کمپنی کے مالیاتی تفصیلات مکمل ہونے تک این ٹی ایل کے تمام بورڈ ممبرز کو معطل کیا جائے، این ٹی ایل نادرا کا تجارتی ادارہ ہے، یہ قومی اور بین الاقوامی صارفین کو متعدد مصنوعات اور خدمات فراہم کرتا ہے۔
پی اے سی نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز اس وقت تک مختلف مدوں کے تحت ڈیولپمنٹ چارجز کا مطالبہ نہ کریں جب تک کہ ڈیولپرز زمینوں کا قبضہ الاٹیوں کو نہیں دے دیتے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل (13 جون) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین محمد طارق ملک نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران اپنا استعفیٰ پیش کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ 3 کروڑ ڈالر کی مبینہ کرپشن کے الزام میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے چیئرمین نادرا کو طلب کیا تھا۔
ایف آئی اے نے نادرا ٹھیکے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا، جبکہ نادرا ہیڈکوارٹرز سے ریکارڈ تحویل میں لے لیا تھا۔


مشہور خبریں۔
موساد کے طیارے کی ریاض میں لینڈنگ
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:صہیونی چینل کے سیاسی امور کے تجزیہ کار شمعون آران نے
جولائی
پاکستان میں اسرائیل کے الصمود فلیٹ پر حملے کی شدید مذمت، عوام کا احتجاجی مظاہرہ
?️ 4 اکتوبر 2025پاکستان میں اسرائیل کے الصمود فلیٹ پر حملے کی شدید مذمت، عوام
اکتوبر
ترکی اور اسرائیل کی لائن ایک دوسرے کے خلاف
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ
اپریل
اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے: وزیرِ اعلیٰ پنجاب
?️ 6 جون 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا
جون
شاباک کے نئے سربراہ کا انتخاب
?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے اعلان کیا کہ رونین بار
اپریل
اعتماد کھونے کے بعد دوبارہ اعتماد کا ووٹ لینا ڈرامہ ہے،مولانا فضل الرحمان
?️ 5 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} اپوزیشن کی وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے
مارچ
قیدیوں کے تبادلے میں حماس کیسے صیہونیوں کو ذلیل کرتی ہے؟ امریکی اخبار کی زبانی
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا
فروری
افغان طالبان کے ستارے ایک بار پھر گردش میں
?️ 24 جون 2021سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے آج اعلان کیا ہے کہ پچھلے
جون