?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی خودمختاری پر حملہ کیا اور بزدلانہ حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا، پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی خودمختاری پر حملہ کیا اور بزدلانہ حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا، بھارتی افواج کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہارتعزیت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے، بھارت نے پاکستانی سرزمین پر بلااشتعال میزائل ،ڈرون اور فضائی حملے کیے، وہ گذشتہ دو ہفتوں سے پاکستان کو جارحانہ دھمکیاں دے رہا ہے، ہم نے بارہا کہا کہ پہلگام واقعے میں پاکستان ملوث نہیں اور اسی لیے ہم نے تمام بھارتی الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بدقسمتی سے، بھارت نے پاکستان کی ان پیشکشوں کو مسترد کر دیا اور اس کے بجائے اس نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت پاکستان کو اس کاجواب دینے کا حق حاصل ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اب تک پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیا ہے، ہم نے بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے، بھارت نے پاکستان علاقوں میں حملے کرکے معصوم شہریوں اور شہری انفرااسٹرکچر بشمول ایک ڈیم کو نشانہ بنایا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو اپنی مرضی کے وقت، اپنی مرضی کی جگہ اور اپنی مرضی کے ذرائع سے جواب دینے کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پاکستان میں دہشت گردوں کی ٹھکانوں کی موجودگی کے بنیاد الزام کا جھوٹ گھڑا ہے، اگر اس جھوٹ میں کوئی سچائی ہوتی، تو انہوں نے پاکستان کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش پر اتفاق کیوں نہیں کیا؟ سچ یہ ہے کہ بھارت نے بھارتی شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے یہ جھوٹ گھڑا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ یہ 2003 نہیں ہے، تمام مسلمان دہشت گرد نہیں ہیں اور دنیا اس طریقے سے تنگ آ چکی ہے جس طرح جارحانہ اور غیر قانونی اقدامات کو جواز فراہم کرنے کے لیے، سامراجی اقدامات کو جواز فراہم کرنے کے لیے یہ الزام اچھالا جاتا ہے، پاکستان اس طرح کے دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر بھارت کو پاکستان کے ملوث ہونے کا یقین ہوتا، اگر بھارت کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہ ہوتا، تو وہ بھی ماضی میں ہماری آزادانہ تحقیقات کے مطالبے پر متفق ہو جاتا۔
مشہور خبریں۔
اسموگ کے خلاف اقدامات ناکافی، تعلیمی ادارے بند، تعمیرات کیوں بند نہیں ہو رہیں؟ لاہور ہائیکورٹ
?️ 11 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ اسموگ کے
نومبر
ہم گیس نکالنے کے حوالے سے اپنے مفادات کے مطابق کام کرتے ہیں: تل ابیب
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزیر خزانہ ایویگڈور لائبرمین نے لبنانی حزب اللہ کے
جون
مراسلے سے پہلے فون پر دھمکیاں، اہم انکشافات
?️ 6 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ
اپریل
مقاومت اور سردار سلیمانی کا راستہ جاری: یمنی چیئرمین
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں: مذاکراتی ٹیم کے رکن اور یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل
جنوری
فرانس کے شہریوں کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں
?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) فرانسیسی سفارتخانے کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر
اپریل
اسٹار لنک کیا ہے؟ اس سے پاکستان کو کیا فائدہ ہوگا؟
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: وفاقی حکومت کی جانب سے ’اسٹار لنک‘ کے پاکستان میں
جنوری
سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی حملے کیخلاف مذمتی قرار دادیں منظور
?️ 13 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اور قومی اسمبلی نے ایران پر اسرائیل
جون
نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف بغاوت
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:عدالتی نظام میں اصلاحات کے کابینہ کے منصوبے کا دفاع کرتے
جولائی