?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے یہ بیان عید کے موقع پر دیا اور کہا کہ پوری پاکستانی قوم فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم پرسراپا حتجاج ہے اور پاکستانی قوم فلسطینی قوم کی اعانت جاری رکھیں گے۔
فواد چوہدری عید کے دن فلسطینی سفارتخانے پہنچے، جہاں انہوں نے پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر احمد ربائی سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فلسطین کو ہر سطح پر حکومت پاکستان کی اعانت حاصل رہے گی۔
فواد چوہدری نے وزیراعظم پاکستان کا فلسطین کے عوام کیلئے یکجہتی کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان بذات خود فلسطین کے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلہ پر وزیراعظم مسلسل اسلامی ریاستوں کے حکمرانوں سے رابطے میں ہیں، وزیراعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے رابطہ کیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے اسرائیلی جارحیت کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کا اعادہ بھی کیا ہے۔وزیر اطلاعات نے وزیراعظم کا آج فلسطین کے صدر محمود عباس سے رابطہ کرنے کے ارادہ سے بھی آگاہ کیا۔
فلسطینی سفیر احمد ربائی نے پاکستان کے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اظہاریکجہتی سے ہم اپنے آپ کو مضبوط محسوس کرتے ہیں۔فلسطینی سفیر نے کہا کہ اب تک 1000 فلسطینی بشمول خواتین و بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں، 1500 فلسطینی اب تک اسرائیلی مظالم کے سبب زخمی اور 1000 گھر تباہ ہوچکے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ فلسطین حکمت عملی کے بانی قائد اعظم ہیں اور ہم اسی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔فلسطین کے سفیر نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو قرآن مجید کا نسخہ بھی ہدیہ کیا، جبکہ فواد چوہدری نے سفارتخانہ کی یادداشت پر اپنے جذبات و خیالات کو قلمبند کیا۔


مشہور خبریں۔
صنعا ایئرپورٹ کی بندش سے ہزاروں مریض ادویات سے محروم ہو رہے ہیں
?️ 21 نومبر 2025 صنعا ایئرپورٹ کی بندش سے ہزاروں مریض ادویات سے محروم ہو
نومبر
اسرائیل غزہ میں نسلی صفائی کرنے کے درپے
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف اسرائیلی قبضہ کاروں کے
جون
’دغا باز دل‘ کی ابتدائی دو دن میں ریکارڈ کمائی
?️ 14 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی گئی رومانوی
اپریل
جنگ بندی کی قرارداد کے ویٹو سے امریکہ کا جھوٹ سامنے آیا
?️ 22 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ کی طرف سے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی
نومبر
عدالت نے عمران خان نا اہلی کیس حتمی دلائل کیلئے 13 دسمبر کو مقرر کر دیا
?️ 8 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے نا
دسمبر
پناہ کی تلاش؛ مایوسی کی منزل کا سفر
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ متعدد حکومتیں پناہ کے متلاشیوں
فروری
دبئی انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر طیارہ حادثہ
?️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے داخلی راستے پر دو مسافر طیارے آپس
جولائی
امریکی حکومت صرف اپنے مفادات کے بارے میں سوچتی ہے: کیوبا
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:ہمارے ملک کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان لاطینی امریکہ کے دورے
فروری