?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع کردی گئی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی کے معاملے پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا، نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون 2025ء تک توسیع کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مدت میں توسیع کا نوٹم میں مزید کہا ہے کہ بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے، یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئر لائنز یا آپریٹرز کے زیرانتظام کوئی بھی پرواز پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکے گی۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستانی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے جواب میں پاکستان نے بھی بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کردیتی تھی۔


مشہور خبریں۔
ہمارا سعودی عرب کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،ریاض فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرئے:حماس
?️ 24 اگست 2021سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے کہا کہ اس تحریک
اگست
ایم این ایز کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد پیسے بچانے کیلئے قومی اسمبلی کے 220 ملازمین برطرف
?️ 2 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی نے اخراجات کم کرنے کے لیے
مارچ
طاقت اور اقتدار کے نشے میں چور سعودی ولی عہد
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اپنے اقتدار کو
جنوری
صیہونی تجزیہ نگار: حماس کو اس وقت اس جنگ کا فاتح سمجھا جاتا ہے
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک صہیونی تجزیہ نگار نے اعتراف کیا: جنگ میں دونوں
اکتوبر
فلسطین کے 78 سالہ قبضے کے خلاف احتجاجی چیخ لندن میں گونج اٹھی
?️ 16 مئی 2026سچ خبریں: فلسطین کے ہزاروں حامیوں نے نکبہ کی اٹھہترویں برسی کے
مئی
زلنسکی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے؛ وجہ؟
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: یوکرینی ذرائع کے حوالے سے برطانوی جیو پولیٹیکل تجزیہ کار
جولائی
عنقریب بغداد میں تہران اور ریاض کے درمیان مذاکرات
?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:الشرق الاوسط اخبار کے ساتھ گفتگو میں عراقی وزیر اعظم محمد
فروری
فرخ حبیب کی بلاول بھٹو پر شدید تنقید
?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے پیپلز
جون