?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان رینجرز نے بھارت کی جانب سے اسمگلنگ کی بڑی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے 6 بھارتی ’اسمگلروں‘ کو گرفتار کر لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کے ساتھ عالمی سرحد پر تعینات پاکستان رینجرز کے اہلکاروں نے پاکستانی سرزمین سے 29 جولائی سے 3 اگست کے دوران دراندازی کی کوششوں میں 6 بھارتی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گرفتار بھارتی شہری منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، گرفتار بھارتی شہریوں میں فیروزپور کے رہائشی گرمیج سنگھ، شندر سنگھ، جگندر سنگھ اور وشال سنگھ شامل ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ جالندھر کے رہائشی مہندر سنگھ اور لدھیانہ سے تعلق رکھنے والے گروندر سنگھ بھی گرفتار بھارتی باشندوں میں شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گرفتار اسمگلروں کے خلاف پاکستان میں غیر قانونی داخلے اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر پاکستانی قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی اسمگلروں کی بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے زیر نگرانی سرحد سے بلا روک ٹوک نقل و حرکت حیران کن ہے۔
مزید کہا کہ بھارتی بی ایس ایف کا اسمگلروں کے ساتھ ممکنہ گٹھ جوڑ بعید از قیاس نہیں، توقع رکھتے ہیں کہ بی ایس ایف سرحد پر نگرانی کا نظام مؤثر اور اسمگلروں کے ساتھ گٹھ جوڑ ختم کرے گی۔
واضح رہے کہ رواں سال کے شروع میں نارووال پولیس نے ڈرون کے ذریعے سرحد پار ہیروئن اسمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا، تفتیش کے دوران پولیس نے کنٹرول ڈیوائس، 8 بیٹریاں اور خودکار ہتھیار بھی ضبط کرلیے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے کنٹرول لائن سے ملحق نکیال پر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک بزرگ شہید ہوگئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ’ضلع کوٹلی کے گاؤں اولی سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ بزرگ غیاث شہید ہوگئے اور کھیتوں میں گھاس کاٹنے والے 3 خواتین حواس کھو بیٹھیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’بھارت کی یہ کھلم کھلا جارحیت جنگ بندی معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہے، پاکستان سرحد میں امن اور سکون چاہتا ہے اور اپنے شہریوں کی جان اور مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے‘۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا تھا کہ ’پاکستان کے شہریوں کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کا بروقت منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور مقام کا انتخاب اپنی مرضی سے کیا جائے گا‘۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کا رمضان کے دوران غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
?️ 7 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت
مارچ
پاکستان اپنے وسائل جنگ لڑنے میں ضائع نہیں کرنا چاہتا، وزیراعظم
?️ 8 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم
جولائی
جاسوسوں سے بھرا ہوا بلغراد نیا کاسا بلانکا بنا
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک کا کہنا ہے کہ اس ملک
جنوری
صہیونیوں نے الشفا اسپتال سے 80 افراد کو اغوا کیا
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوج کے
مارچ
کیا کویت سمجھوتے کی گونگی ٹرین میں شامل ہو گا؟
?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں: وائٹ ہاؤس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم
دسمبر
ہیگ ٹریبونل مغرب اور امریکہ کے دباؤ میں
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: جنوبی افریقہ کی جانب سے گزشتہ چند ماہ میں صیہونی حکومت
مئی
عمران خان نے پی ڈی ایم پر بات کرنے روک دیا
?️ 6 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو پی ڈی
اپریل
آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں تنویر الیاس کی نااہلی کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد
?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آزاد جموں و کشمیر کی سپریم کورٹ نے سابق
اپریل