?️
کراچی (سچ خبریں) پاک بحریہ اور چینی بحریہ کی مشترکہ مشق سی گارڈین 4 کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشترکہ مشق سی گارڈین 25 مارچ سے یکم اپریل تک منعقد ہوئی جس کا مقصد باہمی عملی ہم آہنگی اور سمندری تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مشق میں کراچی میں 5روزہ پورٹ مرحلہ، شمالی بحیرہ عرب میں 2 روزہ سمندری مرحلہ شامل تھا، پی این ایس تیمور نے پورٹ وزٹ کے دوران پی ایل اے نیوی کے جہاز کا استقبال کیا۔
اِسی طرح بحری تنصیبات کا تعارفی جائزہ، پیشہ ورانہ تبادلہ خیال اور ینگ آفیسرز سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا، پورٹ وزٹ کے اختتام پر پاک بحریہ اور پی ایل اے نیوی کے جہازوں نے مشترکہ مشقیں کیں، سی فیز کے دوران پاک بحریہ کی آبدوز کے ساتھ مشقیں اور لائیو گنری فائرنگ شامل تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ اور پی ایل اے نیوی نے بحیرہ عرب میں مشترکہ گشت بھی کیا، مشق خطے میں سمندری سلامتی اور استحکام کیلئے دونوں بحری افواج کے عزم کا مظہر ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل جنگ بندی کے بدلے قیدیوں کی رہائی کے لیے بے تاب
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی اور امریکی ذرائع کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے
دسمبر
وزیراعظم نے بجلی کے گھریلو صارفین کیلئے فی یونٹ 7 روپے 41 پیسے کمی کا اعلان کر دیا
?️ 3 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے گھریلو صارفین
اپریل
اتوار کے روز تک سندھ سے کسی بھی پی ٹی آئی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے
?️ 15 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اتوار کے روز آخری وقت بھی سند ھ سے
فروری
پاکستان نے 2024 میں ریکارڈ 21.7 ٹیراواٹ گھنٹے جوہری توانائی پیدا کی
?️ 25 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے 2024 میں ریکارڈ 21.7 ٹیراواٹ گھنٹے
ستمبر
صیہونیوں کے خلاف بین الاقوامی سونامی
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے قابض حکام میں خوف و ہراس پھیلنے
اپریل
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو اہم دورہ کرنے سے روک دیا
?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان
جنوری
سعودی وزارت دفاع کی عمارت آرامکو پر حملہ
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی ساری نے سعودی سرزمین
دسمبر
"سنہری گنبد” ٹرمپ کا ایک ۱.۲ ٹریلیون ڈالر کا منصوبہ جو ممکنہ طور پر ناکارہ ہو گیا
?️ 13 مئی 2026 سچ خبریں: امریکی کانگریس کے بجٹ دفتر نے ایک نئے تخمینے میں
مئی