پاکستان، امریکی غزہ مشن کا دائرہ کار چیلنج کرنے کیلئے عرب بلاک میں شامل

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اقوامِ متحدہ میں عرب ممالک کے ساتھ مل کر غزہ استحکام فورس کے امریکی منصوبے پر مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرارداد میں فلسطینی عوام کے سیاسی حقوق اور آزاد ریاست کے قیام کو بھی شامل کیا جائے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اقوامِ متحدہ میں عرب ممالک کے ساتھ مل کر امریکا کے پیش کردہ غزہ استحکام فورس کے منصوبے پر سوالات اٹھائے ہیں اور زور دیا ہے کہ سلامتی کونسل کی کسی بھی قرارداد میں صرف فورس کا ذکر نہیں بلکہ فلسطینیوں کے سیاسی مستقبل کے بارے میں بھی وضاحت ہونی چاہیے۔

سفارتی ذریعے کے مطابق پاکستان، عرب ممالک کے مؤقف کی حمایت کرتا ہے کہ قرارداد میں فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی تصدیق ہونی چاہیے، مزید اسرائیلی قبضے کو روکا جائے اور یہ بات یقینی بنائی جائے کہ غزہ اور مغربی کنارہ ایک ہی آزاد فلسطینی ریاست کا حصہ رہیں۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب سلامتی کونسل کے دو مستقل رکن ممالک چین اور روس نے امریکی مسودے پر غور کے لیے جاری خاموشی کی مدت ختم کر دی۔

دونوں ممالک نے کہا کہ مجوزہ بین الاقوامی استحکام فورس (آئی ایس ایف) کا مینڈیٹ واضح نہیں ہے اور یہ فورس براہِ راست اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں ہونی چاہیے، انہوں نے بورڈ آف پیس (بی او پی) سے متعلق مزید تفصیلات بھی مانگیں۔

اقوامِ متحدہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ چین اور روس چاہتے ہیں کہ سلامتی کونسل، آئی ایس ایف پر مکمل اختیار رکھے اور اس کے کام کی حدود طے کرے، ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی امن فورس اقوامِ متحدہ کے نظام سے باہر نہیں ہونی چاہیے۔

امریکی مسودے کے پہلے ورژن جسے ریویژن 1 کہا جاتا ہے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کو شامل کیا گیا ہے، اس کے مطابق ایک بورڈ آف پیس (بی او پی) قائم کیا جائے گا جس کی سربراہی خود ٹرمپ کریں گے تاکہ غزہ کی تعمیرِ نو اور غیر مسلح کرنے کے عمل کی نگرانی کی جا سکے۔

تاہم، اس منصوبے کو کئی ممالک کی جانب سے مخالفت کا سامنا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے قانونی خدشات ظاہر کیے ہیں، اردن نے اپنی فوج بھیجنے سے انکار کر دیا ہے، جب کہ آذربائیجان نے کہا ہے کہ وہ صرف فائر بندی کی تصدیق کے بعد ہی شامل ہوگا اور اسرائیل کے دباؤ پر ترکیہ کو اس منصوبے سے باہر رکھا گیا ہے۔

انڈونیشیا اور پاکستان جیسے ممالک جو شرکت پر غور کر رہے ہیں وہ بھی محتاط ہیں، ایک سفارتکار نے بتایا کہ یہ ممالک نہیں چاہتے کہ دنیا انہیں اسرائیلی فوج کے ذیلی دستے کے طور پر دیکھے جن کا مقصد صرف حماس کو غیر مسلح کرنا ہو۔

اسرائیل نے بھی شکایت کی ہے کہ اس کا کردار صرف امداد اور لاجسٹکس کے انتظامات تک محدود کر دیا گیا ہے، بجائے اس کے کہ وہ فورس کی منصوبہ بندی میں مرکزی کردار ادا کرے۔

دوسری جانب عالمی بینک نے امریکی منصوبے کی حمایت کی ہے، بینک کے صدر اجے بانگا نے واشنگٹن کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ وہ بی او پی کے دو سالہ منصوبے کی حمایت کرتے ہیں اور غزہ کی تعمیرِ نو کے فنڈز کے انتظام کے لیے تیار ہیں، اندازہ ہے کہ تعمیرِ نو پر تقریباً 70 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

امریکا کے اندر بھی اس منصوبے پر شکوک ہیں۔ پولیٹیکو کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق اسرائیل کے جنوبی علاقے میں منعقد ایک امریکی سیمینار میں ماہرین اور حکام نے فورس کی تعیناتی پر خدشات ظاہر کیے، خاص طور پر فوجی افرادی قوت اور علاقائی حمایت حاصل کرنے کے حوالے سے۔

امریکی محکمہ دفاع کے ایک اہلکار نے کہا کہ یہ خدشات حکومت کے اندر بھی پائے جاتے ہیں، تاہم امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ایڈی واسکیز نے کہا کہ سب لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کی مشرقِ وسطیٰ امن کوشش کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکا اب قرارداد کا نیا ترمیم شدہ مسودہ تیار کر رہا ہے جسے آئندہ ہفتے سلامتی کونسل میں ووٹنگ کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ایک سفارتکار نے کہا کہ امریکا اپنے منصوبے پر قائم ہے، مگر سلامتی کونسل کے اندر اختلافات کی وجہ سے یہ عمل توقع سے زیادہ وقت لے سکتا ہے۔

اس بحث میں شامل تمام ممالک نے امریکی مسودے پر اپنے تحریری تبصرے جمع کروائے اور اپنی آرا پیش کیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ نے ایران کو نیی تحریر بھیجی 

?️ 21 مئی 2026 سچ خبریں:مذاکراتی ٹیم کے قریبی ذرائع نے ایک نیوز رپورٹر سے

عراق میں امریکہ کی آواز کو کیسے خاموش کیا گیا؟

?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: خطے سے امریکی فوج کے انخلا پر غزہ جنگ جیسے واقعات

آئی ایم ایف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی تشکیل پر سوالات اٹھا دیے

?️ 15 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف  نے پاکستان کو خصوصی سرمایہ

افغان حکومت اپنی سرزمین دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال ہونے سے روکے، وزیراعظم

?️ 2 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے افغان عبوری حکومت پر زور

2023 کی سب سے بااثر شخصیت

?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: ایک عرب نیوز ایجنسی نے ایک سروے کر کے 2023

اینڈرائیڈ کا پرانا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو پریشانی ہو سکتی ہے

?️ 1 اگست 2021نیویارک( سچ خبریں) اینڈرائیڈ اسمارٹ فون کا پرانا ورژن استعمال کرنے والے

ابوبکر البغدادی کی بیٹی کا اپنے باپ کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف

?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: 2019 میں مارے جانے والے داعش دہشت گرد گروہ کے

علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات، 4 اکتوبر کو ڈی چوک احتجاج پر مشاورت

?️ 1 اکتوبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے